دلی بم دھماکے: پانچ خاکے جاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے دارالحکومت دلی میں سنیچر کو ہونے والے پانچ مسلسل بم دھماکوں کی تفتیش جاری ہے اور پولیس نے آج شام تین مشتبہ افراد کے پانچ سکیچ جاری کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں تفتیش میں اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں۔ دلی پولیس کے ترجمان راجن بھگت نے دلی میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ’اس میں ایک سکیچ غفار مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں ملوث مشتبہ افراد کا ہے جبکہ دو خاکے باراکھمبا روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص کے ہیں‘۔ راجن بھگت کا کہنا تھا کہ پولیس نے یہ خاکے دھماکوں کے عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر تیار کیے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں معلومات ہوں تو اس کی اطلاع پولیس کو دیں۔ سنیچر کو دلی کے چار مقامات کناٹ پلیس میں گوپال داس بلڈنگ، پالیکا بازار کے سینٹرل پارک، کرول باغ کی غفار مارکیٹ اور گریٹر کلاش کے ایم بلاک کی مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے تھے جن میں اکیس افراد ہلاک اور نوے سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تفتیس کا کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں اسے اہم سراغ بھی حاصل ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے بعض
دھماکوں کے بعد حکومت پر حزب اختلاف کی جماعت کی جانب سے شدت پسندی پر نرم رخ اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ |
اسی بارے میں دھمکی بھرا ای میل ممبئی سے:پولیس13 September, 2008 | انڈیا نئی دلّی دھماکے: عینی شاہدین نے کیا دیکھا13 September, 2008 | انڈیا دلّی میں پانچ دھماکے، 20 ہلاک، 80 سےزائد زخمی13 September, 2008 | انڈیا دلی دھماکے: 55 ہلاک، ہائی الرٹ29 October, 2005 | انڈیا دھماکے،انڈین اخبارات کی رائے27 July, 2008 | انڈیا سورت میں مزید کئی بم ملے 29 July, 2008 | انڈیا احمدآباد دھماکے: آٹھ افراد گرفتار16 August, 2008 | انڈیا احمدآباد:ہلاکتیں 49، فوج کا گشت27 July, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||