احمدآباد دھماکے: آٹھ افراد گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے صوبے گجرات میں پولیس نے گزشتہ مہینے احمدآباد ميں ہونے والے سلسلے وار بم دھماکوں کے معاملے ميں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مقامی صحافی مہیش لانگہ کے مطابق ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس (کرائم برانچ ) ابھیے چڑساما نے اس کی بات کی تصدیق کی ہے کہ آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ چڑساما کا کہنا تھا’ ہم لوگوں نے دھماکوں کے سلسلے میں گرفتاریاں کیں ہيں اور زیادہ جانکاری شام کو ہونے والی پولیس چیف کی پریس کانفرنس میں دی جائے گي۔‘ مہیش لانگہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ذرائع سے جو جانکاری مل رہی ہے اس کے مطابق گرفتار کیے گیے مشتبہ لوگوں کا تعلق ایک ممنوعہ تنظیم سے ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 26 جولائي کو احمدآباد ميں سلسلے وار سترہ بم دھماکے ہوئے تھے جس میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ احمدآباد بم دھماکوں کے بعد گجرات کے ایک دیگر شہر سورت میں دو درجن سے زیادہ بم ملے تھے جبکہ احمدآباد بم دھماکوں سے ایک روز قبل کرناٹک کے شہر بنگلور میں بھی سلسلے وار آٹھ بم دھماکے ہوئے تھے جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں دھماکوں کے الزام سے انکار29 July, 2008 | انڈیا ’دھماکوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ‘28 July, 2008 | انڈیا ہلا کتیں بڑھ گئیں، وزیراعظم کا دورہ28 July, 2008 | انڈیا احمدآباد:ہلاکتیں 45، امن قائم رکھنے کی اپیل27 July, 2008 | انڈیا احمدآباد دھماکے، پینتالیس ہلاکتیں 27 July, 2008 | انڈیا احمد آباد لرز گیا، 16 بم دھماکوں میں 29 ہلاک26 July, 2008 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||