BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 September, 2008, 18:09 GMT 23:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھمکی بھرا ای میل ممبئی سے:پولیس

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کم شدت کے تھے
بھارت کی انسداد دہشتگردی سکواڈ کے ایڈیشنل پولیس کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ دلی میں سنیچر کو ہونے والے بم دھماکوں سے قبل انڈین مجاہدین نامی تنظیم نے تمام میڈیا ہاؤس کو جو دھمکی بھری ای میل بھیجی تھی، وہ ممبئی سے بھیجی گئی تھی۔

ایڈیشنل پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ای میل ممبئی کے مضافاتی علاقے چیمبور سے مبینہ طور پر کامران انڈیا لمیٹڈ نامی کمپنی سے بھیجی گئی ہے۔

اے ٹی ایس حکام کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کہیں اس کمپنی کا آئی پی ایڈریس بھی ہیک تو نہیں کیا گیا۔

اے ٹی ایس کے مطابق اس ای میل کا متن ہے ’دی مسیج آف ڈیتھ، ان دی نیم آف اللہ ، انڈین مجاہدین اسٹرائکس بیک ونس مور، ڈو وہاٹ ایور یو کین، اسٹاپ از اف یو کین‘۔( یہ موت کا پیغام ہے۔ اللہ کے نام پر انڈین مجاہدن ایک بار پھر کارروائی کر رہے ہیں۔ چو چاہو کر لو۔ روک سکو تو روک لو)۔

یہ تیسرا موقع ہے کے ’انڈین مجاہدین‘ نامی تنظیم کی جانب کسی بھارتی شہر میں دھماکوں سے قبل ای میل بھیجا گیا ہے۔انڈین مجاہدین نامی تنظیم اسی سال مئی میں اس وقت منظر عام پر آئی تھی جب اس نے جے پور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اس وقت انہوں نے پہلا ای میل روانہ کیا تھا جسے تفتیشی ایجنسیوں نے سنجیدگی کے ساتھ نہیں لیا تھا۔

تاہم احمد آباد دھماکوں سے محض چند منٹ قبل نوی ممبئی کے سانپاڑہ علاقہ سے ای میل بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ احمد آباد میں دھماکے ہونے والے ہیں اور’اگر روک سکو، تو روک لو‘۔

اس موقع پر اے ٹی ایس کی تفتیش پر پتہ چلا کہ وہ ای میل امریکی شہری کینتھ ہیووڈ کے آئی پی ایڈریس سے بھیجا گیا تھا۔ ہیووڈ کے برین میپنگ ٹیسٹ اور لائی ڈٹیکٹر ٹیسٹ کے بعد بھی پولیس کو کچھ سراغ نہیں ملا اور بعدازاں پولیس نے کہا کہ ممکن ہے کہ کسی نے ہیووڈ کا ای میل ہیک کر لیا ہو۔

اے ٹی ایس نے بعد میں سیمی کے اراکین اور ایک آئی ٹی کمپنی کے ملازم توقیر بلال پر شبہ ظاہر کیا تھا۔ اے ٹی ایس کے مطابق انہیں توقیر کی تلاش ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے بعد سے ہے۔ توقیر گزشتہ دو برسوں سے لاپتہ ہے۔

گجرات کے ڈائریکٹر جنرل نے’انڈین مجاہدین‘ کو سٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا یا ’سیمی‘ کا نیا چہرہ قرار دیا تھا تاہم ’انڈین مجاہدین اپنے ای میل میں اس کی نفی کرتے آئے ہیں‘۔

 دِلی میں بم دھماکہدھماکوں کی تاریخ
انڈیا میں چند برس میں ہونے والے بڑے دھماکے
دِلی میں دھماکہدِلّی میں دھماکے
دِلّی میں دھماکوں کی تصاویر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد