BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 29 July, 2008, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سورت میں مزید کئی بم ملے
فائل فوٹو
اس سے قبل سورت ميں اتوار اور پیر کو بھی دو بموں کو ناکارہ بنایا گيا تھا
گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کو سورت ميں چودہ بم ناکارہ بنائے ہیں۔

سورت کے پولیس کمشنر آ ر ایم برار کے مطابق کل چودہ بم بر آمد کیےگیے تھے اور بم اسکواڈ دستے کی مدد سے سبھی بموں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔

سبھی بم بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں رکھے گئے تھے۔ دھماکہ خیز مادہ سے بھرا ایک پیکٹ پولیس سٹیشن کی کھڑکی پر بھی لٹکا ہوا پایا گيا لیکن کسی بھی بم کے ساتھ ٹائمر نہيں لگا ہوا تھا۔

اس سے قبل سورت ميں اتوار اور پیر کو بھی دو بموں کو ناکارہ بنایا گيا تھا۔ جبکہ دو کاروں میں دھماکہ خیز مادہ ملا تھا۔ بم ملنے کے سبب دھماکوں کے چار دن بعد بھی صوبے میں خوف کا ماحول ہے۔

اس دوران پولیس نے سورت میں کار میں بم رکھنے والے مشتبہ شخص کا خاکہ جاری کیا ہے۔ یہ خاکہ ایک چوکیدار کے بیانات پر مبنی ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ بم گجرات کے شہر وڈودرا میں بنائے گیے تھے۔

 اب تک دھماکوں کے سلسلے میں کوئی اہم سراغ نہیں ملا ہے۔ پیر کو حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے براہ راست طور پر بنگلور اور احمدآباد دھماکوں کے لیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ جتنی مقدار میں دھما کہ خیز مادے کاروں میں ملے ہیں اس سے کئی بم بنائے جاسکتے تھے۔

پولیس کے مطابق کار چوری کی تھی اور نمبر پلیٹ وڈودرا کی ہے۔ کار کے اندر سے وڈودرا کے جون مہینے کا اخبار بھی ملا ہے۔ جس سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکوں کی منصوبہ بندی وڈودرا میں کی جارہی تھی۔

سنیچر کو احمدآباد میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں ميں 49 افراد ہلاک اور کم از کم ایک سو پچاس افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پیر کو وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے احمدآباد کا دورہ کیا تھا۔

اب تک دھماکوں کے سلسلے میں کوئی اہم سراغ نہیں ملا ہے۔ پیر کو حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی نے براہ راست طور پر بنگلور اور آحمدآباد دھماکوں کے لیے حکومت کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

اخباراتاحمد آباد دھماکے
سلسلہ وار دھماکوں پر انڈین اخباروں کی رائے
احمد آباد دھماکے(فائل فوٹو)دھماکے کے عینی شاہد
’بس رکی تو افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا‘
 بنگلور دھماکےبنگلور دھماکے
دھماکوں کا مقصد شہر میں دہشت پھیلانا تھا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد