کشمیر:’اقوام متحدہ مداخلت کرے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں علحیدگی پسند رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردایت کے لیے براہ راست طور پر مداخلت کرے۔ علحیدگی پسند لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے یہ بات سرینگر میں اقوام متحدہ یعنی یو این کے فوجی مبصرین کے دفتر کے باہر وادی کے مختلف شہروں سے جمع ہوئے لاکھوں لوگوں کے اجتماع سے خطاب کے دوران کہی ہے۔ اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے کہا’ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے براہ راست مداخلت کرے اور رائے شماری کے راستے کو ہموار کرے۔‘ واضح رہے کہ پیر کو لاکھوں لوگوں نے وادی کے مختلف شہروں سے جمع ہوکر اقوام متحدہ کے سرینگر کے دفتر کے باہر پر امن مارچ کیا ہے اور قرارداد پیش کیں۔ اس موقع پر ایک دیگر علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں امن فوج تعینات کیا جائے۔ گیلانی کا کہنا تھا کہ’چونکہ وادی اور جموں ميں مسلمان محفوظ نہیں ہیں اس لیے ان خطوں میں اقوام متحدہ غیر جانب دار فوج یعنی امن فوج تعیانت کرے۔‘ اس اجتماع میں علیحدگی پسند گروپوں کے قائدین مشترکہ طور پر شریک ہوئے۔ تاہم شبیر شاہ اور یسین ملک نے اجتماع سے خطاب نہیں کیا۔ ’یواین مارچ‘ کی یہ کال اتوار کو حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ اقوام متحدہ کی مداخلت کا یہ اجتماعی مطالبہ گیارہ اگست کو شروع کی گئی ’مظفرآباد چلو‘ تحریک کے سبب ہوا ہے۔ یہ تحریک جموں کے بعض ہندو انتہا پسند گروپوں کی طرف سے کشمیریوں اور جموں کی مسلم آبادیوں کی ناکہ بندی کے خلاف شروع کی گئی تھی۔ |
اسی بارے میں سرینگر: دسیوں ہزاروں کا مارچ18 August, 2008 | انڈیا سرینگر میں’ یو این چلو‘ مہم17 August, 2008 | انڈیا 13 مظاہرین ہلاک، کرفیو جاری12 August, 2008 | انڈیا شیخ عزیز ہلاک، سرینگر میں کرفیو 11 August, 2008 | انڈیا مظفرآبادمارچ: دو ہلاک، ستّر زخمی 11 August, 2008 | انڈیا زمین تنازعہ کا حل نکل آئے گا: پاٹل10 August, 2008 | انڈیا زمین تنازعہ: سری نگر میں مذاکرات10 August, 2008 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||