BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 July, 2008, 06:45 GMT 11:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت بند: اندور میں 3 ہلاک

احتجاجی مظاہرے
بند کی کال وشو ہندو پریشد نے دی ہے اور بی جے پی نے اس کی حمایت کی ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کمشیر میں شری امرناتھ شرائن بورڈ کو منتقل کی گئی زمین کے حکم نامے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کےشہر اندور میں تین افراد ہلاک ہوگیے ہيں۔

بھارت بند کا اعلان وشو ہندو پریشد یعنی وی ایچ پی نے کیا ہے اور اس ملک گیر بند کا اثر کئی صوبوں میں دیکھا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش کے انسپکرٹر جنرل انل کمار کے مطابق اندور میں مظاہرے کے دوران ہونے والے تصادم میں تین افراد ہلاک ہوگیے ہيں۔جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد پانچ ہے۔

پولیس کے مطابق اندور ميں مظاہرین کی طرف سے پتھراؤ کیا گيا جس کے جواب میں پولیس کو گولی چلانی پڑی۔اور پانچ تھانوں علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گيا ہے۔

ادھر جموں ميں کرفیو کے درمیان پرتشدد مظاہرے ہورہے ہيں۔ جموں خطے کے کٹھوا، موگا، ادھمپور، بھدیرواہ اور بعض دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جن میں کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہيں۔

جموں کے روپ نگر، ستواڑی، بخشی نگر، گاڑی گڈھ میں بھی پتھراؤ کی اطلاعات ہیں۔ جموں خطے میں عام زندگی پوری طرح معطل ہے اور حالات کشیدہ ہيں۔

مدھیہ پردیش
 مدھیہ پردیش کے انسپکرٹر جنرل انل کمار کے مطابق اندور میں مظاہرے کے دوران تین افراد ہلاک ہوگیے ہيں۔جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد پانچ ہے

جموں میں بی بی سی کی نامہ نگار بینو جوشی کے مطابق صوبائي حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لیے فسادات مخالف ریپڈ ایکشن فورس طلب کی ہيں۔

واضح رہے کہ وی ایچ پی کی اس ہڑتال کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ، شیو سینا اور بعض دیگر ہندو نواز سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس لیے بی جے پی کی حکمرانی والے صوبوں میں ہڑتال کا اثر دیکھا جارہا ہے جبکہ غیر بی جے پی کی حکمرانی والے صوبوں میں بند کا اثر بہت کم ہے۔

کل ہند تجارتی یونین نے بھی بند کی حمایت میں دکانیں بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اطلاعات مطابق ملک کے اقتصادی دارالحکومت ممبئی کے بعض علاقوں میں پتھراؤ اور سڑک بلاک کرنے کے واقعات رونما ہوئے ہيں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ وی ایچ پی حامیوں نے بعض بسوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ تاہم پتھراؤ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام جموں
 جموں ميں کرفیو کے درمیان پرتشدد مظاہرے ہورہے ہيں۔ جموں خطے کے کٹھوا، موگا، ادھمپور، بھدیرواہ اور بعض دیگر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جن میں کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے ہيں

مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، پنجاب اور کرناٹک میں بھی بند کا کئی جگہوں پر اثر دیکھا گيا ہے۔

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بعض دکانوں کو چھوڑ کر سبھی دکانیں بند ہيں جبکہ جھارکھنڈ میں بند کا پوری طرح اثر دیکھا جارہا ہے۔

صوبے بہار سے بی بی سی کے نامہ نگار منی کانت ٹھاکر کے مطابق بعض مقامات پر ٹرینوں کو روکا جا رہا ہے لیکن ابھی تک کسی ناخشگوار واقعہ کی اطلاع نہيں ہے۔

کرناٹک کے کئی حصوں میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہيں۔ پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی برا اثر پڑرہا ہے لیکن بنگالورو میں ہڑتال کا کوئي اثر نہيں ہے۔

راجستھان سے بی بی سی کے نامہ نگار نارائین باریٹھ کے مطابق جے پور میں دکانیں بند ہیں لیکن سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔

راجستھان
 راجستھان میں بند کا سب سے زیادہ اثر اجمیر میں ہے۔ لیکن وہاں کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہيں آیا ہے۔ اجیمر میں وی ایچ پی اور بجرنک دل کے کارکن سڑکوں پر گھومتے دیکھے گیے ہيں

راجستھان میں بند کا سب سے زیادہ اثر اجمیر شہر میں ہے۔ لیکن وہاں کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہيں آیا ہے۔ اجیمر میں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکن سڑکوں پر گھومتے دیکھے گیے ہيں۔

دوسری طرف مغربی صوبے گجرات کی حکمراں جماعت بی جے پی نے وی ایچ پی کے اس کال کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی کابینہ نے منگل کو شرائن بورڈ کو منتقل کی گئی زمین کو علیحدگی پسند رہنماؤں کے دباؤ میں کالعدم قرار دے دیا تھا۔

گزشتہ مئي میں صوبائی کابینہ نے امرناتھ یاترا کے منتظم ادارے شری امرناتھا شرائن بورڈ کو 800 کنال زمین منتقل کی تھی۔

واضح رہے کہ شرائن بورڈ کو پہلے زمین منتقل کرنے اور پھر واپس لینے کا فیصلہ سیاسی تنازع اختیار کر گیا ہے۔ جہاں ہند نواز اور علیحدگی پسند تنظیمیں زمین منتقل کرنے کے خلاف ہیں جبکہ ہندو نواز جماعتیں اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف ہيں۔

فائل فوٹوکشمیر احتجاج
شرائن بورڈ زمین کی منتقلی پر ہنگامہ کیوں؟
فائل فوٹویاترا پر پھر تنازعہ
سالانہ امرناتھ یاترا تنازعہ کا شکار
ہندو سادھو’شِو کہاں ہے؟‘
امرناتھ یاترا تنازعہ کا باعث بن گئی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد