امرناتھ یاتراصوبائی حکومت کے حوالے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں امرناتھ یاترا کے منتظم ادارے شری امرناتھ شرائین بورڈ کو زمین منتقلی کا معاملہ بظاہر ختم ہوتا ہوا دکھائي دے رہا ہے۔اطلاعات ہیں کہ یہ زمین محکمۂ جنگلات کو واپس کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ حکمراں اتحاد میں شامل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی زمین کی منتقلی کا حکم نامہ منسوخ کرنے کے مطالبے پر سنیچر کو اقتدار سے الگ ہوگئی تھی۔ جس کے بعد غلام بنی آزاد کی حکومت اقلیت میں آگئی ہے۔ تاہم نئی پیش رفت کے تحت اتوار کو شرائین بورڈ کے صدر اور صوبے کے گورنر این ایم بوہرا نے وزیر اعلی غلام بنی آزاد کو ایک خط لکھ کر پوچھا ہے کہ آیا صوبائي حکومت امرناتھ یاترا پر آنے والے زائرین کی پوری ذمہ داری لے سکتی ہے۔ گورنر کے خط کے کے جواب ميں وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائي حکومت اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں اس کا مطلب یہ ہوا کہ امرناتھ یاترا کے منتظم کی ذمہ داری سے شرائین بورڈ کو مبرا کردیا جائے گا۔ اور
ادھر شرائین بورڈ کو زمین منتقلی کی مخالفت کررہے ’ایکشن کمیٹی ایگنسٹ لینڈ ٹرانسفر‘ کے سربراہ میاں عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ جت تک زمین کی واپسی باضابطہ طور پر نہیں کر دی جاتی ہے تب تک احتجاج جاری ر ہے گا۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ سات روز سے پوری وادی میں اراضی کی منتقلی سے متعلق سرکاری حکم نامے کی منسوخی کے حق میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ غلام بنی آزاد کی حکومت ایسے وقت ميں اقلیت میں آئي ہے جب اسمبلی کی مدتِ کار میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے حکومت سے الگ ہونے کے بعد اب ریاست میں حکومت قائم رکھنے کی دو ہی صورتیں ہیں کہ یا تو گورنر غلام نبی آزاد کو طلب کر کے انہیں ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کو کہیں یا پھرانتخابات میں بہت کم وقت کے پیش نظر انہیں نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا حکم دیں۔ ایک تیسرا راستہ یہ ہے کہ وہ ریاست میں گورنر راج کی سفارش کریں۔ زمین کی منتقلی کا یہ قضیہ چھبیس مئی کو اُس وقت سامنے آیا تھا جب صوبائی حکومت کے کابینہ اجلاس میں امرناتھ شرائن بورڑ کو آٹھ سو کنال زمین کی منتقلی کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں کشمیر میں حُکمراں اتحاد ٹوٹ گیا 28 June, 2008 | انڈیا کشمیر:پرتشدد جھڑپیں، مظاہرین پر فائرنگ28 June, 2008 | انڈیا ’یاترا کا انتظام مقامی پنڈت کریں‘23 June, 2008 | انڈیا کشمیر: زمینوں کے حصول سے تنازع 22 June, 2008 | انڈیا امرناتھ یاترا پر تنازعہ14 June, 2008 | انڈیا یاتریوں پر بم حملہ، تیرہ زخمی21 July, 2007 | انڈیا شِیو لنگ اصلی ہے یا نقلی؟29 June, 2006 | انڈیا پانچ ہندو عقیدت مند زخمی 21 June, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||