BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 June, 2008, 15:36 GMT 20:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں حُکمراں اتحاد ٹوٹ گیا

محبوبہ مفتی
کشمیر میں اسمبلی کی مدتِ کار میں صرف اڑھائی ماہ باقی ہیں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی مخلوط حکومت میں شامل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی شرائن بورڑ کو منتقل کی گئی زمین کا حکم نامہ منسوخ کرنے کے مطالبہ پر اقتدار سے الگ ہوگئی ہے۔

پی ڈی پی کی حکومت سے علیٰحدگی کے بعد ستاسی رُکنی ریاستی اسمبلی میں کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کی حکومت اپنے اکیس ارکان اسمبلی اور گیارہ حمایتیوں کے باوجود اقلیت میں آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چھ روز سے پوری وادی میں ہندوؤں کو جنگلاتی اراضی کی منتقلی سے متعلق سرکاری حکمنامے کی منسوخی کے حق میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک پانچ سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سنیچر کی شام اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی نے بتایا کہ ’ہم نے چونکہ تیس تاریخ تک کا وقت دیا تھا، لیکن ہلاکتوں کا سلسلہ بے روک ٹوک جاری ہے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مسٹر آزاد کی حکومت کا حصہ نہیں بنے رہیں گے‘۔

ریاست میں گزشتہ چند دن سے جاری مظاہروں میں 500 افراد زخمی ہو چکے ہیں

بعد ازاں حکومت میں شامل پی ڈی پی کے بعض وزراء نے حال میں ریاستی گورنر کا منصب سنبھالنے والے ہندوستان کے سابق ہوم سیکریٹری نریندر ناتھ ووہرا کو حمایت واپس لینے سے متعلق پارٹی کا مکتوب اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں اس طرح کا آئینی بحران ایک ایسے وقت پیدا ہوگیا ہے جب اسمبلی کی مدتِ کار میں صرف اڑھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی کے حکومت سے الگ ہونے کے بعد اب ریاست میں حکومت کا قائم رکھنے کی دو ہی صورتیں ہیں کہ یا تو گورنر غلام نبی آزاد کو طلب کر کے انہیں ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کو کہیں یا پھرانتخابات میں بہت کم وقت کے پیش نظر انہیں نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا حکم دیں۔ ایک تیسرا راستہ یہ ہے کہ وہ ریاست میں گورنر راج کی سفارش کریں۔

زمین کی منتقلی کا یہ قضیہ چھبیس مئی کو اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاستی حکومت کے کابینہ اجلاس میں امرناتھ شرائن بورڑ کو آٹھ سو کنال زمین کی منتقلی کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کی پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ ’ہم لوگ اس فیصلے میں شریک تھے‘۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ہم لوگ اخلاقی طور اس بات کے پابند تھے، کہ جس فیصلہ کی وجہ سے پورا کشمیر جل رہا ہے، اسے بدلنے کے لیے اقدام کریں۔ چونکہ مسٹر آزاد نے ہمارے مطالبے پر دھیان نہ دیا سو ہم حکومت سے الگ ہوگئے‘۔

یاد رہے کہ سنہ دو ہزار دو میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں تین تین سال تک اقتدار میں رہنے کے معاہدے کی شرط پر پی ڈی پی اور کانگریس نے بعض آزاد امیدواروں کی حمایت سے حکومت قائم کی تھی اور
دو ہزار دو سے دو ہزار پانچ تک ہندوستان کے سابق وزیرداخلہ مفتی محمد سعید ریاست کے وزیراعلیٰ رہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات دو ہزار پانچ میں اقتدار کی منتقلی کے بعد کشیدہ ہوگئے تھے۔

فائل فوٹویاترا پر پھر تنازعہ
سالانہ امرناتھ یاترا تنازعہ کا شکار
ہندو سادھو’شِو کہاں ہے؟‘
امرناتھ یاترا تنازعہ کا باعث بن گئی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد