BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 December, 2007, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر: بے نظیر بھٹو قتل پرمظاہرے

جمعہ کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں بینظیر کی ہلاکت پر احتجاج

پاکستان کی سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو کے قتل کے خلاف ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

حکومت نے تشدد کے امکان کو رد کرنے کے لئے پولیس اور فورسز کو الرٹ کردیا ہے جبکہ یونیورسٹی امتحانات کو غیرمعینہ عرصہ کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

پاکستان نواز لیڈر سید علی گیلانی نے بھٹو کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف پوری ریاست میں یک روزہ ہڑتال کی کال جمعرات کو ہی دی تھی۔

میرواعظ عمر فاروق، شبیر احمد شاہ اور محمد یٰسین ملک نے بھی اس قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد نے اسے جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روز سرینگر کے کئی علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ پائین شہر کے ایس ایس پی بشیر احمد خان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جمعہ کی نماز کے بعد نوجوانوں نے ہلکا پتھراؤ کیا لیکن انہیں فوری طور منتشر کیا گیا۔ بعض لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں، حالات بالکل قابو میں ہیں۔‘

قابل ذکر ہے کہ بے نظیر کے والد ذولفقار علی بھٹو کو جب سن اناسی میں پھانسی دے دی گئی تو پورے کشمیر میں فساد برپا ہوگیا تھا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ کشمیر کے سیاسی حالات پر اس واقعہ کا اثر تقریباً تین دہائی قبل بے نظیر کے والد ذولفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف ہوئے پرتشدد ردعمل کے مقابلے میں کافی پرُامن اور معتدل رہا۔

تاریخ کے استاد ارشاد احمد کہتے ہیں: ’دراصل پچھلے بیس سال میں کشمیریوں نے اتنے سانحات اور مصائب جھیلے ہیں کہ اب وہ اجتماعی طور پر کسی عالمی سانحہ سے زیادہ مضطرب نہیں ہوتے۔ لیکن پھر بھی بے نظیر بھٹو کا قتل یہاں رجسٹر ہوا۔‘

غلام رسول کے مطابق لوگوں نے ذوالفقار بھٹو کے قتل کے لئے جماعت اسلامی کو ذمہ دار سمجھتے ہوئےاس تنظیم سے وابستہ ارکان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا۔

مسٹر رسول کہتے ہیں: ’دراصل پچھلے بیس سال کےدوران کشمیریوں کو کافی کچھ جھیلنا پڑا ہے۔ اپنے مصائب اتنے ہیں کہ خارجی واقعات اب یہاں کوئی بڑا ری ایکشن پیدا نہیں کرپاتے۔ لیکن پھر بھی پاکستان کی کوئی بھی صورتحال کشمیریوں کو ڈسٹرب ضرور کرتی ہے اور بے نظیر کے قتل سے بھی ایسا ہی ہوا۔‘

بےنظیر بھٹو خود کش حملے میں ہلاکبےنظیر بھٹو
خود کش حملے میں ہلاک
بےنظیر بھٹو: ٹائم لائنبینظیر: ٹائم لائن
جلاوطنی، حکومت، جلاوطنی، قتل
قتل کے بعدسوگ، غم، غصہ
بےنظیر کے قتل پر پاکستان کا کیا حال ہے؟
بینظیر بھٹوبینظیر بھٹو کا قتل
پیچھےکون؟ القاعدہ، طالبان یا کوئی اور
بینظیرگڑھی خدا بخش
’ آخر کتنے بھٹوز کی میتیں آتی رہیں گی؟‘
اسی بارے میں
سندھ: ہنگامے، فوج کو الرٹ
28 December, 2007 | پاکستان
یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان
27 December, 2007 | پاکستان
ایک اور بھٹو کا قتل
27 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد