BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 26 November, 2007, 11:23 GMT 16:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نکسلی باغیوں کے لیے رعایتیں

فائل
حکومت ماؤنواز تحریک سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے
بہار میں ماؤ نواز انتہا پسندوں سے نمٹنے کے لیے حکومت ٹکراؤ کے راستے کے بجائے اب ان کے لیے ایک امدادی پیکیج کے ساتھ ساتھ ہتھیار ڈالنے کی شرائط کو بھی آسان بنانے پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ قومی دھارے میں شامل ہو کر معمول کی زندگی گزار سکیں۔

حکومت بہار نے ماؤ نواز باغیوں کے لیے امدادی پیکیج پر گزشتہ برس عمل کرنا شروع کیا تھا لیکن ذرائع کے مطابق سرکاری سہولتیں اتنی کم اور شرائط اتی سخت تھیں کہ اب تک باغی ہتھیار ڈالنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔

حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک درجنوں انتہا پسندوں نے خود سپردگی کی ہے جن میں کچھ سرکردہ انتہا پسند بھی شامل ہیں۔

بہار کے آئی جی پولیس (آپریشنس) اے کے بھاردواج نے بی بی سی کو بتایا کہ’ ہم سے کئی سرکردہ ماؤ نواز باغیوں نے رابطہ کیا ہے اور ہتھیار ڈالنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اور ہم یہ محسوس کر رہے ہیں کہ اگر حکومت اپنی شرطوں کو اور آسان بنادے تو متعدد انتہا پسند اپنے ہتھیار ڈالنے کو تیار ہو جائیں گے۔‘

ہتھیار ڈالنے والے ماؤ نوازوں کو حکومت ان پر رکھے گئے انعام کی رقم ہٹانے کے علاوہ دو لاکھ روپے، ان کے بچوں کی تعلیم کا انتظام، رہائش و تحفظ، اور برسر روزگار ہونے تک ماہانہ تین ہزار روپے دینے کے ساتھ ساتھ اب دیگر کئی شرطوں کو آسان بنانے کو تیار ہے۔ اس کے علاوہ ان کے مقدمات کی سماعت کے لیے حکومت سرکاری خرچ پر وکیل تک دینے کوتیار ہے۔

پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ماؤ نواز انتہا پسندوں کے ہتھیار ان کی تنظیم کے پاس ہوتے ہیں اور کسی ایک انتہا پسند کے پاس اسلحہ جمع نہیں ہوتا۔ ایسی صورت میں وہ چاہ کر بھی ہتھیار کے ساتھ خود سپردگی نہیں کر سکتے۔

تحریک کا اثر
 مدھیہ پردیش، آندھرپردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ بہار ماؤ نواز باغیوں کی مسلح تحریک سے بے حد متاثرہ ریاست ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں کی مسلح شورش میں اب تک ہزاروں لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

اس لیے اب حکومت اسلحے کے ساتھ خود سپردگی کی شرط کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

متعدد انتہا پسند میڈیا کے لوگوں سے رابطہ کر کے حکومت کے سامنے خود سپردگی کی شرطوں کو اور آسان بنانے کی بات کرتے رہے ہیں۔

ایس کے بھاردواج کا کہنا ہےکہ متعدد انتہا پسندوں نے ان سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ اگر اسلحہ جمع کرنے کی شرطوں کے تحت وہ خود سپردگی کرتے ہیں تو اس سے پہلے ہی ان کی جان لی جا سکتی ہے۔

مدھیہ پردیش، آندھرپردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ کے ساتھ ساتھ بہار ماؤ نواز باغیوں کی مسلح تحریک سے بری طرح متاثرہ ریاست ہے۔ گزشتہ تین دہائی کی مسلح شورش میں اب تک ہزاروں لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ ان ریاستوں میں ماؤ نواز مسلح تحریک کی شدت اتنی بڑھ گئی ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم منموہن سنگھ کو کہنا پڑا تھا کہ ہندوستان کے لیے ماؤنوازانتہا پسندی سب بڑا چیلینج ہے۔

بہار کے ایک اعلی اہلکار نے گزشتہ دنوں یہاں تک کہا تھا کہ ماؤنواز باغی تکنیک اور اسلحہ کے لحاظ سے بہار پولیس پر بھاری ہیں اور ایسی حالت میں ان سے نمٹنا کافی مشکل ہے۔

ماؤ نوام باغیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی تحریک غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے۔

ماؤنواز اور حکومت
شہریوں کو مسلح کرنے کی پالیسی کا کیا ہوا؟
نتیش کمار ’ہنی مون کڈنیپنگ‘
’لڑکیاں عشق میں گھر سے فرار ہوتی ہیں‘
’جنگل راج کا دور‘انڈیا میں’جنگل راج‘
’لوگوں کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ رہا ہے‘
ہیجڑےیہ ’بہار‘ ہے
صحت مند ماؤں اور بچوں کے لیے ہیجڑے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد