BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 November, 2007, 18:25 GMT 23:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماؤنوازوں کا حملہ، پولیس اہلکار لاپتہ
ماؤ نواز باغی(فائل فوٹو)
چھتیس گڑھ کے کئی اضلاع میں ماؤ نواز باغیوں کا اثر ہے
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے پولیس کی ایک ٹکڑی پر حملہ کیا ہے جس کے بعد سے اٹھارہ پولیس اہلکار لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

بستر علاقے کے آئی جی آر کے بج نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ تئیس پولیس اہلکار اپنی تنخواہیں لے کر واپس ہو جا رہے تھے کہ ان پر گھات لگا کرحملہ کیا گيا ہے۔

حملے کی اطلاع حملے میں زخمی ہونے والے ان پولیس اہلکاروں نے دی ہے جو جائےوقوع سےواپس آنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رائے پور سے تقریبا ساڑھے پانچ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع بیجا پور کے جنگلوں میں پیش آیا ہے۔ پولیس کی نفری جب اپنی تنخواہ لیکر جنگل کے راستے سے گزر رہی تھی تو ماؤ نواز باغیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی سہہ پہر پیش آیا۔

اس نفری سے پانچ پولیس اہلکار بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں نے جب اس کی اطلاع دی تو جائے وقوع کی جانب پولیس کی ایک بڑی تعداد کو بھیجا گیا۔ آئی جی بج کا کہنا تھا کہ کل اٹھارہ پولیس اہلکار لاپتہ ہیں۔

چھتیس گڑھ کے کئی اضلاع میں ماؤ نواز باغیوں کا اثر ہے اور وہاں آئے دن پولیس پر حملے ہوتے رہتے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ماؤ نوازوں کے مقابلے میں ریاستی پولیس کی نہ تو تربیت اچھی ہے اور نہ ہی ان کی حکمت عملی، یہی وجہ ہے کہ عام طور ان حملوں میں پولیس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

حکومت پر اس حوالے سے بھی تنقید ہوتی رہی ہے کہ وہ ماؤ نواز باغیوں سے نمٹنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد