ماؤ باغیوں کا حملہ: آٹھ افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مشرقی ریاست بہار کے جنوبی ضلع روہتاس میں ماؤ نواز باغیوں کے ایک حملے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ سنیچر کی رات پیش آیا۔ پٹنہ میں بی بی سی کے نامہ نگار منی کانت ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پولیس کے ترجمان انیل کمار سنہا نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں پانچ پولیس اہلکار، ہوم گارڈ کا ایک جوان اور دو عام شہری ہلا ک ہوئے ہیں۔ تقریباً دو سو کی تعداد میں مسلح ماؤ نواز باغیوں نے روہتاس ضلع کے دو پولیس تھانوں پر حملہ کیا اور زبردست فائرنگ کی جس کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ماؤ باغیوں نے پہلے دونوں تھانوں پر پیٹرول بم پھینکے اور بعد میں فائرنگ کی۔ کچھ ہی فاصلے پر واقع راجپور اور بگہلا پولیس چوکیوں پر حملوں میں ماؤ باغیوں نے ہتھیار بھی لوُٹے ہیں۔ تیمور کی وادی میں واقع روہتاس ضلع میں ماؤ نواز باغیوں کا خاصا اثر ہے۔ کچھ دن قبل اس علاقے میں ارجن اوراوں نامی ایک اہم ماؤ باغی کارکن کی گرفتاری ہوئی تھی جس کے بعد ماؤ باغی تنظیموں نے پولیس پر حملے کی دھمکی دی تھی۔ |
اسی بارے میں انڈیا: ماؤ باغیوں کی ’ناکہ بندی‘26 June, 2007 | انڈیا باغیوں نے سٹیشن کو آگ لگا دی27 June, 2007 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ، نو اہلکار ہلاک29 May, 2007 | انڈیا آندھرا پردیش: چار ماؤ باغی ہلاک19 October, 2006 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ،چھ ہلاک25 April, 2006 | انڈیا ماؤ باغیوں نے سٹیشن اڑا دیا09 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||