باغیوں نے سٹیشن کو آگ لگا دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی بعض ریاستوں میں ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے اقتصادی ناکہ بندی کی کال کے دوران ریاست مغربی بنگال میں انہوں نے ایک ریلوے سٹیشن کو آگ لگا دی ہے۔ گزشتہ روز ریاست بہار، جھارکھنڈ اور اڑیسہ میں ماؤ نواز باغیوں نے مرکزي حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور خصوصی اقتصادی خطے یعنی ایس ای زیڈ کے خلاف اڑتالیس گھنٹوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پچاس مسلح باغیوں نے مغربی بنگال کے پرلیہ شہر کے بارہ متی ریلوے سٹیشن کو جلانے سے پہلے وہاں موجود ملازمین کو چلے جانے کو کہا اور پھر سٹیشن کو آگ لگا دی۔ اس واقعہ کے بعد کولکاتہ اور شمالی ہندوستان کے درمیان چلنے والی لمبے فاصلے کی کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے احتجاج کے دوران باغیوں نے ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز ماؤ نواز باغیوں نے ریاست جھارکھنڈ میں ریلوے ٹریکس کو آگ لگا دی تھی اور ایک مال گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔ نکسلی تنظیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کی یہ کارروائی ان کی تنظیم کے قید کیے گئے بعض ارکان کے ساتھ پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف کی گئی ہے۔ اس ناکہ بندی کی وجہ سے متعدد ٹرینوں کو شام ہوتے ہی روک دیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جھارکھنڈ سے بی بی سی کے نامہ نگار سلمان راوی کے مطابق ناکہ بندی کی وجہ سے ٹرین اور ٹرکوں کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گزشتہ دو روز سے تمام ٹرینیں اور ٹرک اپنے مقام پر کھڑے ہوئے ہیں۔ پیر کو ماؤ نواز باغیوں نے ایک ٹرین کے ڈرائیور اور گارڈ کو اغواء کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے دمکا کے امرپاڑا علاقے میں کوئلے کی ایک کان کے چھ ٹرکوں کو جلا دیا اور چار ملازموں کو بھی اغواء کیا تھا۔ دریں اثنا، ماؤ نواز باغیوں کے تشدد سے نمٹنے کے لیے بہار، اتر پردیش اور جھارکھنڈ کے حکام کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تینوں ریاستیں مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گی۔ |
اسی بارے میں انڈیا: ماؤ باغیوں کی ’ناکہ بندی‘26 June, 2007 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ، نو اہلکار ہلاک29 May, 2007 | انڈیا آندھرا پردیش: چار ماؤ باغی ہلاک19 October, 2006 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ،چھ ہلاک25 April, 2006 | انڈیا ماؤ باغیوں نے سٹیشن اڑا دیا09 April, 2006 | انڈیا بہار: ماؤ باغیوں نے ساتھی چھڑا لیے 14 November, 2005 | انڈیا ماؤ باغی: جنگ بندی کی پیشکش16 June, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||