ماؤ باغی: جنگ بندی کی پیشکش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں نو منتخب حکومت نے ریاست میں ماؤ باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش کی ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ کے جانا ریڈی نے کہا کہ ان کی حکومت نے جنگ بندی کی یہ پیش کش ممنوعہ پیپلز وار گروپ کی تجویز کے بعد کی ہے ۔اس گروپ نے عرصے سے جاری شورش کے خاتمے کے لئے ہونے والے مذاکرات کرنے کے لئے جنگ بندی کی شرط ر کھی تھی ۔ اس شورش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مسٹر ریڈی نے بتایا کہ پی ڈبلیو جی پر سے فوری طور پر پابندی ختم نہیں کی جائے گی ۔ حالانکہ ان کی حکومت باغیوں کے ان رہنماؤں کے لئِے محفوظ راہداری کے مطالبے کو تسلیم کر لے گی جو امن مذاکرات میں حصہ لیں گے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||