ماؤ باغیوں کا حملہ،چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست بہار میں ماؤ باغیوں کے حملوں میں ایک سیاستدان سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ماؤ باغیوں نے جنتا دل یونائٹیڈ سے تعلق رکھنے والے اشوک کمار سنگھ اور اس کے پانچ ساتھیوں کو اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ مقامی انتخابات کے سلسلے میں ووٹروں سے رابطہ کرنے کے لیے علاقے کا دورہ کر رہے تھے۔ ماؤ باغیوں نے کچھ عرصے سے علاقے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر رکھا ہے اور وہ لوگوں کو مقامی انتخابات میں حصہ لینے سے باز رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پچھلے سال نومبر میں باغیوں نے جہاناباد ضلع میں ایک جیل پر حملہ کر کے تین سو قیدیوں کو آزاد کروا لیا تھا۔ ریاست بہار کے اٹھتیس ضلعوں میں سے اٹھارہ میں ماؤ باغیوں کی کارروائیاں آئے روز ہوتی رہتی ہیں۔ماؤ باغی علاقے میں نکسلی کے نام سے جانے جاتے ہیں اورنگاباد کے ضلعی مجسٹریٹ بریندر بہادر پانڈے نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے سیاستدان کا تعلق جنتا دل یونائٹیڈ سے تھا اور اس کو ماؤ باغیوں سے پرانی مخاصمت تھی۔ ماؤ باغیوں نے تین سال پہلے اشوک کمار سنگھ کے بھائی کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں ’باغیوں سے نمٹنا فوج کا کام نہیں‘04 January, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کے حملے،آٹھ ہلاک10 February, 2006 | انڈیا مسافر ٹرین چھوڑ دی گئی13 March, 2006 | انڈیا ماؤ باغیوں نے سٹیشن اڑا دیا09 April, 2006 | انڈیا چھتیس گڑھ: نکسل حملہ، 10 ہلاک16 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||