مسافر ٹرین چھوڑ دی گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ماؤ باغیوں نےمسافروں سے بھری ٹرین کو کئی گھنٹے قبضے میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع لتھیار کے جنگلوں سے باغیوں کے قبضے میں آنے والی ٹرین پر بیالیس مسافر سوار تھے۔ ریلوے کے حکام نے بتایا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور ٹرین کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ تمام مسافر خیریت سے ہیں۔ ڈویژنل ریلوے مینجر نے بتایا تھا کہ ضلع لتھیار میں مسافر ٹرین اور مال بردار گاڑیوں پر حملہ کیا گیا تھا لیکن مال بردار گاڑی بچ نکلی تھی۔ پولیس صبح کے وقت موقع پر پہنچ گئی جس نے ریلوے حکام کو بتایا کہ ٹرین کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق پاس سے گزرنے والی مال بردار گاڑی کے ڈرائیور نے حکام کو بتایا ہے کہ ماؤ باغی مسافروں کو تنگ نہیں کر رہے تھے۔ | اسی بارے میں ’باغیوں سے نمٹنا فوج کا کام نہیں‘04 January, 2006 | انڈیا ماؤنواز باغی: بہار پولیس کا امتحان27 June, 2005 | انڈیا بہار: ماؤ باغیوں نے ساتھی چھڑا لیے 14 November, 2005 | انڈیا باغیوں کا حملہ، سترہ ہلاک20 November, 2004 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کے حملے،آٹھ ہلاک10 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||