BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماؤ نواز باغیوں کے حملے،آٹھ ہلاک

ماؤ نواز باغی (فائل فوٹو)
ماؤ نواز باغی بھارت کی آٹھ ریاستوں میں سرگرم ہیں(فائل فوٹو)
چھتیس گڑھ میں ماؤنواز باغیوں کے ایک حملے میں پیرا ملٹری فورس کے آٹھ اہل کار ہلاک اور نوشدید طور پر زحمی ہوگئے ہیں۔

باغیوں نے نیشنل منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کی ایک عمارت پر حملہ کیا تھا اورانہوں پولیس کے اسلحے گولہ بارود بھی لوٹ لیا ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر ایم ڈبلیو انصاری نے بتایا کہ ماؤ نواز باغیوں کی ایک بڑی تعداد نے ہرولی کے مقام پر ایک سٹور پر حملہ کیا اور وہاں پر تعینات سینٹرل انڈسٹرل سیکیورٹی فورس [ سی آئی ایس ایف ] کے جوانوں پر اندھ دھند گولیاں چلائیں۔

مسٹر انصاری کے مطابق حملہ آوروں نے بجلی اور مواصلا تی نظام پہلے ہی دھماکے سے اڑا دیا تھا جسکے سبب پورے علاقے میں اندھیرا تھا اور تمام رابطے منقطع ہوگئے تھے۔

پولیس کے بیانات کے مطابق ماؤنواز باغیوں اور سیکیورٹی فورسز میں کئی گھنٹوں تک مقابلہ آرائی ہوئی جس میں آٹھ اہل کار ہلاک اور نو شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

بعد میں باغیوں نے سی آئی ایس ایف کے نوجوانوں کے ہتھیار اورگولہ بارود لوٹ کر گھنے جنگلوں میں فرار ہوگئے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ باغیوں میں کوئی ہلاک ہوا یا نہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ کے وزیر داخلہ رام وچار نیتم کا کہنا ہے کہ ماؤ نواز علاقے میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے سخت سیکیورٹی والے علاقوں میں حملہ کر رہے ہیں۔ انکی کوشش ہے کہ وہ آس پاس کے گاؤں والوں میں خوف وحراس بھی پیدا کریں جو اب انکی کھل کو مخالفت کر رہے ہیں۔

چھتیس گڑھ کا شمار ان ریاستوں میں ہوتا ہے جس کے بعض ضلعوں میں ماؤ نواز بڑی تعداد میں سرگرم ہیں۔اس ہفتے کی شروعات میں اسی طرح کے ایک حملے میں تین پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد