کانگریسی رہنما، 9 دیگر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آندھرا پردیش میں ماؤ نواز باغیوں نےایک کانگریسی رکن اسمبلی اور نو دیگر افراد کو ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے محبوب نگر ضلع میں اس وقت پیش آیا جب کانگریس رہنما نارسی ریڈی اپنے حلقے میں ہندوستان کے یوم آزادی کےسلسلے میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے۔ اپنے دورے کے دوران مسٹر ریڈی نے نارائن پٹ میں نچلے ذات کی آبادی میں ایک سکول کا افتتاح بھی کیا۔ پولیس کے مطابق ماؤنواز باغیوں نے مسٹر ریڈی کے قافلے پر حیدرآباد سے ایک سو چالیس کلومیٹر دور نارائن پت کے مقام پر چھپ کر حملہ کیا۔ ماؤنواز باغیوں نے حملے میں خودکار اسلحہ کا بھی استعمال کیا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||