BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 June, 2005, 10:13 GMT 15:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہار: باغیوں کا حملہ،20 ہلاک
News image
ماؤ نواز باغی پانچ بھارتی ریاستوں میں سرگرم ہیں
بھارتی ریاست بہار میں ماؤ نواز باغیوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا تبادلہ رات بھر جاری رہا اور مرنے والوں میں سولہ باغی، دو پولیس افسران اور دو عام شہری شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سو کے قریب باغیوں نے مشرقی چمپارن ضلع کے ایک گاؤں مدھوبن میں واقع تھانے اور دو بنکوں پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق کمیونسٹ ماؤ سنٹر سے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں نے جنتا دل کے مقامی رکن اسمبلی سیتا رام سنگھ کے گھر پر بھی حملہ کیا۔ان حملہ آوروں کا قریبی تعلق نیپال کے ماؤ نواز باغیوں سے بھی بتایا جاتا ہے۔

بہار کے ڈی آئی جی پولیس اشیش رنجن سنہا نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’ سات باغیوں کی لاشیں برآمد کر لی گیی ہیں جبکہ باقی کی تلاش جاری ہے۔‘

ماؤ نواز باغی پانچ بھارتی ریاستوں میں کارروائیاں کرتے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ وہ غریب قبائل کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

یہ باغی 1980 سے آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، بہار اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں کو ملا کر ایک کمیونسٹ ریاست کی تشکیل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد