تری پورہ: تین باغی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں سکیورٹی فورسز نے تین علیحدگی پسند باغیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ علیحدگی پسند ایک مغوی کو سرحد پار بنگلہ دیش منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ بارڈر سیکیورٹی کے ایک افسر سریش کمار دت نے بتایا کہ آل تری پورہ ٹائیگر فورس کے اراکین نے کھوائی کے علاقے کے ایک تاجر کو اغوا کیا ہوا تھا جسے وہ سرحد پار بنگلہ دیش منتقل کر رہے تھے۔ دیہاتیوں کی نشاندہی پر بارڈر سیکیورٹی فورس باغیوں کے ٹھکانے پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں تینوں باغی مارے گئے۔ آل تری پورہ ٹائیگر فورس تری پورہ کے دو بڑے باغی گروہوں میں سے ایک ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||