کرناٹک ماؤ حملہ، 6 والے ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماؤنواز باغیوں کے ایک حملے میں کرناٹک پولیس کے چھ اہلکار ہلاک اور چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کے روز علی الصبح آندھرا پردیش اور کرناٹک کے ضلعے تکمور میں پیش آیا ہے۔زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک ریزرو پولیس کا ایک دستہ رات گئے نکسلیوں کی تلاش کے بعد واپس آ رہا تھا جب بارودی سرنگ کا زبردست دھماکہ ہوا۔ ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس این بورکار کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ماؤ نوازوں نے ہی کیا ہے۔ مشتبہ نکسلیوں کی تلاش کے لیے پولیس انتظامیہ کو خبردار کردیا گيا ہے اور انکی تلاش بھی جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی پولیس نے اس علاقے کے ایک ماؤنواز لیڈر اور اس کے ایک ساتھی کو ہلاک کردیا تھا۔ عام طور پر ریاست کرناٹک میں نکسلی تحریک کا اثر کم ہے۔ لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے اس ریاست کے سرحدی علاقوں میں انکی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ کرناٹک کی پڑوسی ریاست آندھرا پردیش نکسلی تحریک کا گڑھ سمجھی جاتی ہے۔ وہاں بھی حکومت کے ساتھ بات چیت ناکام ہونے کے بعد سے پولیس اور ماؤنوازوں کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||