BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 May, 2005, 10:18 GMT 15:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باغیوں کی لڑائی میں متعدد ہلاک

News image
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں دو باغی گروپوں کے درمیان گزشتہ تین روز سے جاری لڑائی میں کئی شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ لڑائی شدت پسند باغی جماعت یو این ایل ایف اور علیحدگی پسند زیڈ آر اے کے درمیان ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز زومی ریوو لوشنری آرمی یعنی زیڈ آر اے کے باغیوں نے یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) پر حملہ کیا تھا جس میں کچھ لوگ مارے گئے ہیں۔

زیڈ آر اے کے ایک ترجمان نے یو این ایل ایف کے پانچ ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ تاہم آزاد ذرا‏ئع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں میں ہندوستان کو کئي باغی گروپوں کا سامنا ہے۔ منی پور میں یو این ایل ایف آزاد ریا ست کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ برسوں سے برسرِ پیکار ہے۔

دوسری طرف زیڈ آر اے زومی قبائل کے لیے ایک علیحدہ خطے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

خبروں کے مطابق چند روز قبل یو این ایل ایف کے ترجمان ٹومبی سنگھ نے ایک کمانڈر سمیت پانچ فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

فوج کے ایک ترجمان نے ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی تھی مگر اس نے باغیوں کی بھرپور تلاش شروع کر دی ہے۔

تاہم فوج کے اس آپریشن سے علاقے کے بہت سے لوگ پریشان تھے۔

زیڈ آر اے کے ایک ترجمان ایڈی سولو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’فوج کے آپریشن کے دوران ان کے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا تھا۔ اسی لیے ہم نے یواین ایل ایف کو خبردار کیا کہ وہ ہمارے علاقے سے یا تو باہر نکل جائے یا پھر ہم ان سے لڑائی کریں گے۔‘ یو این ایل ایف نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

نتیجتاً دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی۔ زیڈ آر اے نے اپنے رسوخ والے علاقے میں یو این ایل ایف کے آدمیوں پر ہلہ بول دیا۔

یو این ایل ایف کا کہنا ہے کہ زیڈ آر اے بھارتی فوج کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور اسی لیے فوج ان کا استعمال یو این ایل ایف کے خلاف کر رہی ہے۔

بھارتی فوج کو گزشتہ چھ ماہ سے اس علاقے میں سخت قسم کی باغیانہ سرگرمیوں کا سامنا ہے۔ لیکن بعض افراد کا کہنا ہے کہ اب علاقائی قبیلے فوج کی مدد کر رہے ہیں جس کے سبب اسے قدر تقویت ملی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد