BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 April, 2005, 18:43 GMT 23:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بھارتی یہودی بنی اسرائیل سے ہیں‘
بنی مناش قبیلے کا کہنا ہے وہ قدیم اسرائیل کے قبائل میں سے ہیں۔
بنی مناش قبیلے کا کہنا ہے وہ قدیم اسرائیل کے قبائل میں سے ہیں۔
اسرائیل کےایک اعلیٰ مذہبی پیشوا نے ایک بھارتی قبیلے کو قدیمی اسرائیلیوں سے بچھڑے ہوئے قبائل میں سے تسلیم کر لیاہے۔

سفارڈک یہودیوں کے چیف ربی شلومو عمار نے چھ ہزار باشندوں پر مشتمل بنائی مناشی نامی بھارتی قبیلے کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

اس فیصلے سے منی پور اور میزورام میں رہنے والے ان قبائل کےاسرائیل ھجرت کرنے میں مدد ملے گی۔

بنی مناش قبیلے کے افراد نے اسرائیلی ربی کے اس فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے وہ ’ارض موعود (پرامزڈ لینڈ) جا سکیں گے‘۔

تفصیلات کے مطابق اب چیف ربی بنی مناش قبیلے کے لوگوں کو راسخ العقیدہ یہودیت میں باقائدہ شامل کریں گے۔

’میزورام کے یہودیوں‘ کی ایک ترجمان تنظیم کے کنوینرلالرن سائلو نے کہا ’ ہم ہمیشہ سے کہتے آئے ہیں کہ ہم حضرت یعقوب کے بیٹے مناش کی اولاد میں سے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ اب ہمارے اس دعوے کی تصدیق ہو گئی ہے‘۔

مذکورہ قبیلے کے لوگوں کا کہنا ہے وہ قدیم اسرائیلیوں کے ان دس قبائل میں سے ایک ہیں جو آٹھ سو برس قبل مسیح میں سلطنت اسرائیل پر ایک حملے کے دوران اپنے لوگوں سے بچھڑ گئے تھے۔

قبیلے کی اپنی لوک کہانیوں کے مطابق یہ لوگ مشرقی بھارت میں اپنی موجودہ جگہ ایران، افغانستان، چین اور تبت سے ہوتے ہوئے پہنچے ہیں۔

کولکتہ میں بی بی سی کے نمائدے سبیر بھامک سے بات کرتے ہوئے لارلن سائلو نے کہا کہ اسرائیل کے چیف ربی نے ان کے دعوے کی صداقت کے لئے کئی برسوں تک ’تفصیلی تحقیق‘ کی ہے۔

راسخ العقیدہ یہودی ہونے کے بعد قبیلے کے ارکان اسرائیل جانے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ ایسی درخواستیں قانون واپسی (لاء آف ریٹرن) کے تحت کی جا سکتی ہیں اور ان کے لیے میزبان ملک یعنی بھارت کی وزارت داخلہ سے اجازت لینا ضروری نہیں ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد