BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 May, 2005, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ترانے میں ترمیم، درخواست مسترد

بھارتی سپریم کورٹ
بھارت کی سپریم کورٹ نے ملکی قومی ترانے سے لفظ سندھ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے عرضی گزار پر بے بنیاد مقدمہ دائر کرنے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

یہ فیصلہ جمعہ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ججوں کے ایک بینچ نے سنایا ہے۔

عرضی گزار سنجیو بھٹناگر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ قومی ترانے میں ملک کے بعض دیگر علاقوں کے ساتھ سندھ کا بھی ذکر ہے جو اب پاکستان میں ہے۔ ان کے مطابق چونکہ سندھ پاکستان کا ایک صوبہ ہے اس لیے قومی ترانے سے لفظ سندھ کو خارج کر کے اس کی جگہ لفظ کشمیر شامل کیا جائے۔

تاہم عدالت نے بھارت کے قومی ترانےمیں کسی طرح کی تبدیلی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اس کی مخالفت میں ملک کے مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی نے سندھ برادری کی طرف سے عدالت میں بحث کے دوران کہا کہ عرضی گزار نے دروغ گوئی اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دیئے ہیں۔ اور پاکستان کے مفادات کو پیش کیا ہے۔ جیٹھ ملانی خود بھی ایک سندھی ہیں۔

اس معاملے میں اٹارنی جنرل ملن بنرجی نے عدالت کو بتایا تھا کہ سنہ انیس سو پچاس میں جب قانون ساز اسمبلی نے اس ترانے کا انتخاب کیا تھا تب سندھ پہلے ہی سے پاکستان کا حصہ تھا۔ اور قومی ترانے کے خالق رابندرا ناتھ ٹیگور نے خود کہا تھا کہ نظم ’جن گن من ادھینائک جئے ہے‘ میں جن مقامات کا ذکر ہے ان کا تعلق ملکی ثقافت اور تہذیب سے ہے نہ کہ جغراقیائی خطوں سے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کسی لفظ کو نکالنے یا اضافہ کرنے سے ترانے پر کئی طرح کی بحث ومطالبات اٹھ سکتے ہیں۔

بھارت کی عدالت عظمیٰ نے مرکزی حکومت کوگزشتہ جنوری میں اس سلسلے میں نوٹس جاری کیا تھا اور دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ اپریل کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
قومی ترانہ ’جن گن من ادھینایک جے ہے‘ ہندوستان کے معروف شاعر، فلسفی اور نوبل انعام یافتہ رابندرناتھ ٹیگور نے تخلیق کیا تھا۔ یہ ترانہ پہلی بار 1911 میں سب کے سامنے آیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد