BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 May, 2005, 07:19 GMT 12:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرینگردھماکہ:ایک شخص ہلاک
سری نگر
سری نگر میں اس سے پہلے اتنا شدید دھماکہ نہیں ہوا
بھارت کے زیر انتظام کشیمر کےدارالحکومت سری نگر میں ایک بم دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چونتیس زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ سری نگر کے جواہرنگر کے علاقے میں ہوا جس میں متعدد دکانیں اور گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتنا شدید دھماکہ اس نے نہیں دیکھا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد اور سری نگر کے درمیان بس سروس شروع ہونے کے بعد سری نگر میں یہ پہلا دھماکہ ہوا ہے۔

اس بارے میں متضاد دعویےٰکیے جا رہے ہیں کہ آیا یہ دھماکہ کار بم سے ہوا یا یہ کسی بارودی سرنگ کے ذریعے کیا گیا۔

بھارت کی نیم فوج دستوں کے ایک اہلکار ہری لعل نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ دھماکہ دو بارودی سرنگوں کے ذریعہ کیا گیا جو ان کے مطابق شدت پسندوں نے نصب کی تھیں۔

تاہم کچھ اور اطلاعات کے مطابق دھماکے کی وجہ کار بم تھا۔

سری نگر کے ہسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد