BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 April, 2005, 19:47 GMT 00:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پہلے مشرف پھر منموہن‘

منموہن
حریت لیڈر وزیراعظم سے سترہ اپریل کے بعد ملنا چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے صدر مشرف کی ملاقات سے پہلے جمعرات یا جمعہ کے روز ان سے ملنے کا اراد ظاہر کیا تھا
وزیراعظم منموہن سنگھ نے کشمیر کے حریت رہنماؤں سے ملنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ لیکن ابھی ملاقات کا وقت طے نہیں ہوسکا ہے۔ حریت لیڈر وزیراعظم سے سترہ اپریل کے بعد ملنا چاہتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے صدر مشرف کی ملاقات سے پہلے جمعرات یا جمعہ کے روز ان سے ملنے کا اراد ظاہر کیا تھا۔

کشمیر مسئلے پر بات چیت کے لیے حریت لیڈروں کی ملاقات پاکستانی صدر پرویز مشرف سے طے ہے۔ لیکن وہ وزیراعظم منموہن سنگھ سےکب ملیں گے ابھی طے نہیں ہوسکا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئي کے مطابق حریت رہنماؤں نے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر غور وفکر کے بعد منموہن سنگھ نے اس ماہ کی چودہ یا پندرہ کے درمیان ملنے پر اتفاق کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق خود حریت رہنماؤں نے بھی اس پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ سترہ اپریل کے بعد وزیراعظم سے ملنا چاہتے ہیں۔ خبروں کے مطابق حریت گروپ کے ایک لیڈر میرواعظ عمرفاروق نے کہا ہے کہ سولہ اپریل کو انہیں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنی ہے جس کی وجہ سے وہ دلی نہیں پہنچ سکتے۔ سترہ اپریل کو ان کی ملاقات پاکستانی صدر سے پہلے ہی طے ہوچکی ہے۔

وزیراعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر سنجے بارو سے جب اس بارے میں پوچھا گیا انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے لیکن یہ سچ ہے کہ وہ حریت رہنماؤں سے ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’انہیں (حریت رہنما) دلی آنے دیجئیے پھر دیکھا جائے گا کب ملتے ہیں‘۔

دلی میں سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حریت رہنما ہندوستانی وزیراعظم سے پہلے پاکستانی صدر پرویز مشرف سے ملنا چاہتے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ حریت رہنماؤں نے مذکورہ دو روز میں وزیراعظم سے نہ مل پانے کو کہا ہے اس لیے آئندہ کی تاریخ کا فیصلہ اس بات پر منحصر ہے کہ وزیراعظم کے پاس وقت کب درکار ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد