BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 October, 2004, 13:21 GMT 18:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرف فارمولہ: خیر مقدم اور تنقید
News image
’کئی کشمیری کسی بھی حل کے لئے تیار ہیں‘
مسلۂ کشمیر کے حل کے لئے پاکستانی صدر جنرل پرویز مشرف کی نئی تجویز کا جہاں چند کشمیری رہنماؤں نے خیر مقدم کیا ہے وہیں چند ایک نے اسے ’نظریاتی یو ٹرن‘ کہہ کرمسترد کر دیا ہے۔

عام کشمیری بھی جنرل مشرف کی تجویز پر متفق نہیں نظر آتے۔

جنرل مشرف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں کے سامنے ایک ’نیا فارمولہ ‘ پیش کیا جس کے تحت کشمیر کو مذہبی، جغرافیائی یا لسانی بنیادوں پر تقسیم کرکے خود مختاری، مشترکہ کنٹرول اور اقوام متحدہ کی نگرانی پر مشتمل حل ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

کشمیر کی سب سے بڑی علیحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس کے معتدل دھڑے نے مشرف فارمولے کا خیر مقدم کیا ہے۔ جماعت کے رہنما عبدالغنی بھٹ کا کہنا ہے کہ اس فارمولے کے تحت پایا جانے والا حل تینوں فریقین بھارت، پاکستان اور کشمیریوں کو قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے حکومت ہند سے تاکید کی وہ اس تجویز کو مسترد نہ کرے۔ ’انہیں بھی اپنی تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔‘

 جنرل مشرف کشمیریوں پر ایک امریکی حل مسلط کرنا چاہتے ہیں۔
کشمیری شدت پسند ’جنرل عمر‘

تاہم حریت کے سخت گیر دھڑے کی طرف سے محتاط رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ سید علی شاہ گیلانی نے بی بی سی کو بتایا کہ مسلے کو حل کرنے کے لئے استصواب رائے کرایا جانا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کا متبادل ایک ایسا حل ہو سکتا ہے

News image
مشرف نے گزشتہ روز ایک ’ریڈیکل‘ فارمولہ پیش کیا
جو بھارت، پاکستان اور کشمیری قیادت کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں سامنے آئے۔ گیلانی کا کہنا تھا ’سہ فریقی مذاکرات کا مطلب ہے کہ تینوں فریقین تمام تجاویز پر غور کر سکتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے فارمولے پر بھی بحث ہو سکتی ہے۔

خود مختار کشمیر کے حامی رہنما جاوید میر کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف کی تجویز کو یکسر رد نہیں کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ بھی لچک دار رویہ اختیار کرے۔

شدت پسند تنظیموں کے اتحاد متحدہ جہاد کونسل نے ابھی اس تجویز پر اپنی رائے نہیں دی ہے، تاہم کشمیر میں سرگرم ایک عسکریت پسند گروپ جمیعت المجاہدین نے اس فارمولے کہ مسترد کر دیا ہے۔ گروپ کے ایک کمانڈر کا کہنا تھا کہ مشرف کشمیریوں پر ایک امریکی حل مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

 ایک کشمیری ہونے کے ناطے میں اسے موجودہ صورت حال میں تسلیم کرتا ہوں۔
عبدالمجید، کشمیری تاجر

عام لوگوں کے تاثرات بھی کچھ ملے جلے ہیں۔ سری نگر کے ایک دکان دار ندیم کا کہنا تھا کہ وہ ریاست کی تقسیم تب ہی قبول کر سکتے ہیں اگر جموں کے مسلمان اضلاع کو وادیء کشمیر سے ملا دیا جائے۔ ایک اور دوکان دار عبدالمجید کا کہنا تھا کہ اگرچہ مشرف کا فارمولہ ’پرفیکٹ‘ نہیں ہے لیکن ’ایک کشمیری ہونے کی حیثیت سے میں اسے موجودہ صورت حال میں تسلیم کرتا ہوں۔‘

تاہم ایک سرکاری ملازم محمد مقبول کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تجویز تباہ کن ہے۔ ’ہم اپنے ملک کی ’بالکنائزیشن ‘ کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘

دوسری طرف جموں سے ریاستی پولیس کے سابق سربراہ منموہن کھجوریا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو اس تجویز پر غور کرنا چاہئیے اور جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہئیے۔ ان کہا کہنا تھا کہ یہ تجویز پاکستانی صحافیوں کے حالیہ کشمیر دورے کے بعد آئی ہے۔ ان کے مطابق ان صحافیوں کو احساس ہوا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستان کی حمایت کم ہوکر نہ ہونے کے برابر ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد