صلاح الدین بی بی سی اردو ڈاٹ کام دلی |  |
 |  کشمیر (فائل فوٹو) |
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بم دھماکے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوگیے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق انتہا پسندوں نے دستی بم پھینکے تھے جن میں سے ایک اسکول کے پاس پھٹا۔ اس حملے میں زخمی ہونے والی زیادہ تر سکول کے بچے تھے جن میں سے ایک بچی کی حالات تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ کشمیر میں بی بی سی کے نامہ نگار الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سری نگر میں یہ حملہ لال چوک کے قریب بسکو اسکول کے پاس ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق اس کا نشانہ فوج کی ایک سست رفتار گاڑی تھی لیکن وہ نشانے سے چوک گئی اور بم فٹ پاتھ پر پھٹا۔ کشمیر میں دو روز کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے ۔ فوجی حکام کے مطابق پورے علاقے کو گھیر میں لے لیا گیا ہے اور انتہا پسندوں کی تلاش جاری ہے۔ گزشتہ کل ایک کار بم حملے میں چند افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ |