ہولی فسادات، 2 شہروں میں کرفیو | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں ہولی کے موقع پر ہندو مسلم فسادات کے بعد دو شہروں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ ہندوؤں کے رنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر ہفتہ کو مغربی ریاست راجھستان اور شمالی ریاست اتر پردیش میں ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تشدد کے واقعات شروع ہوئے۔ پولیس کے مطابق سوجت شہر میں مسلمان آبادی والے علاقے میں ہولی کی رسم کے دوران ہندوؤں پر پتھر برسائے گئے اور فسادات کے دوران دکانیں بھی جلائی گئیں۔ اترپردیش کے شہر اترولا میں اس وقت کرفیو لگایا گیا جب ہندوؤں اور مسلمانوں نے تقریباً بیس دکانوں کو آگ لگا دی۔ اطلاعات کے مطابق فسادات میں بہت سے افراد زخمی ہوئے تا ہم ان کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||