آندھرا پردیش: چار ماؤ باغی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکے میں چار ماؤنواز انتہا پسند ہلاک ہوگۓ ہیں۔ یہ واقعہ ریاست کے وارنگل کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے ایک سینئر اہلکار سومیا مشرا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ یہ دھماکہ وارنگل ضلع کے امودلاپالی گاؤں میں ایک جھوپڑی میں ہوا جہاں یہ باغی ٹھہرے ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے چار باغیوں میں دو کی شناخت ہوچکی ہے۔ ان دونوں باغیوں کا تعلق ماؤسٹ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے انھوں نے اسلحہ برآمد کیا ہے۔ مسٹر مشرا نے دھماکے کے مقام کا جائزہ لیا ہے۔ اور ان کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کی وجوہات کی تفتیش کی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ یہ دھماکہ باغیوں کے پاس رکھے کسی بم کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ جو انہوں نے مستقبل میں کسی دھماکے کے لیئے اپنے پاس رکھا ہوگا۔ | اسی بارے میں آندھرا پردیش: پانچ ماؤنواز باغی ہلاک15 September, 2006 | انڈیا نکسلی حملے میں بارہ افراد ہلاک 16 May, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 26 ہلاک17 July, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا اسلحہ پکڑا گیا08 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||