BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 July, 2006, 08:18 GMT 13:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماؤ نواز باغیوں کا حملہ، 26 ہلاک

دیہاتی
دیہاتیوں نے ماؤ نواز باغیوں کے خلاف ملیشیا میں شمولیت اختیار کی ہے
انڈیا کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دنتےواڑہ میں ماؤ نواز شدت پسندون نے ایک ریلیف کیمپ پر حملہ کر کے کم از کم چھبیس افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب ہونے والے اس حملے میں تئیس سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔حکام کے مطابق یہ حملہ ماؤ نواز باغیوں نے اس ریلیف کیمپ پر کیا جہاں مقامی گاؤں کے باشندے ماؤ مخالف سرکاری مہم میں حصہ لے رہے تھے۔شدت پسندوں نے تقریباً سو کیمپوں کو نذرِ آتش بھی کر دیا۔

اس ریلیف کیمپ کے نزدیک ہی سنٹرل ریزرو پولیس کا بھی ایک کیمپ واقع ہے۔ باغیوں نے سکیورٹی فورسز کو الجھائے رکھنے کے لیئے پہلے پولیس کیمپ پر حملہ کیا اور اس کے بعد ریلیف کیمپ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور بم دھما کے کیئے۔ حملے کی بعد ماؤ نواز باغی قریبی جنگلوں میں فرار ہوگئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ باغیوں نے تئیس سے زیادہ دیہاتیوں کر اغواء بھی کر لیا ہے۔ دنتے واڑہ کے ضلع کلکٹر کے آر پسڈہ نے بتایا ہے کہ نیم فوجی دستے مغوی افراد کی بازیابی کے لیئے پورے علاقے کی تلاشی لے رہے ہیں۔ تاہم مسٹر پسڈا نے اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’مجھے خدشہ ہے کہ کہیں اغواء کیئے گئے لوگوں کو ہلاک نہ کر دیا گیا ہو کیونکہ ماؤ نواز اکثر یہی کرتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دانتے واڈہ میں پہلے بھی نکسلی حملے ہو تے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد