پولیس جھڑپ میں ماؤ نواز لیڈر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ماؤ نواز باغیوں کے ایک سرکردہ لیڈر روی کمار ہلاک ہوگئے ہیں۔ روی کمار ماؤ تحریک کی سینٹرل کمیٹی کے رکن تھے اور پولیس نے ان پر پندرہ لاکھ روپے کا انعام رکھا تھا۔ پولیس نے تین دیگر نکسلیوں کو بھی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پرکاشم ضلع کے پولیس سپرانٹنڈنٹ بالا سبرامنیم نے بتایا ہے کہ جھڑپ نلّہ ملّہ جنگل میں ہوئی تھی۔ یہ جنگل نکسل تحریک کا گڑھ سمجھاجاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں روی کمار کی موجودگی کا پتہ چلا تھا اس لیئے پولیس ان کی تلاش میں تھی۔ اس مد بھیڑ میں ان کے علاوہ دو دیگر نکسلی زخمی ہوگئے تھے لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ روی کمار عرف انل، سری دھر ایک بڑے دانشور مانے جاتےتھے اور نکسل تحریک کی حکمت عملی طے کرنے میں ان کا اہم رول تھا۔ انہوں نے انقلابی ادب کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کیا تھا۔ پیشے سے وہ ہومیو پیتھی کے ڈاکٹر تھے اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی۔ سنہ انیس سوچھیاسی میں وہ نکسل تحریک سے وابستہ ہوئے تھے۔ ماؤ نواز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی سینٹرل کمیٹی کے کسی بھی رہنما کی گزشتہ دوبرس میں ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ماؤنواز باغیوں نے روی کمار کی ہلاکت پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ریاست میں تنظیم کے سیکریٹری مادھو نے ایک بیان میں ان کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس کا انتقام لیا جائےگا۔ روی کمار کو پولیس نے تقریباً دس برس قبل گرفتار کرلیا تھا۔ لیکن ماؤ نواز باغیوں نے پانچ آئی اے ایس افسران کو اغوا کرلیا تھا اور روی کمار کی آزادی کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت نے افسران کی رہائی کے لیئے ہیلی کاپٹر سے روی کو نلّہ ملّہ کے جنگل میں چھوڑ دیا تھا تب سے وہ روپوش تھے۔ پولیس نے اسی ضلع کے ایک دورسرے علاقے میں تین مزید نکسلیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ان واقعات میں اسے بندوقیں اورگولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔ | اسی بارے میں مسافر ٹرین چھوڑ دی گئی13 March, 2006 | انڈیا ماؤ باغیوں نے سٹیشن اڑا دیا09 April, 2006 | انڈیا جھارکھنڈ: پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک01 June, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کے حملے،آٹھ ہلاک10 February, 2006 | انڈیا بھارت: نکسل حملے میں 13ہلاک12 September, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||