جھارکھنڈ: پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ ماؤنواز باغیوں کے ایک دھماکے میں پولیس کے بارہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع سنِگھ بھوم میں جب پولیس کی ایک ٹیم اسکول کی ایک عمارت میں نصب ایک بم کو ناکام بنانے گئی تو یہ دھماکہ ہوا۔ لیکن پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بارودی سرنگ تھی جو اس وقت پھٹ پڑی جب پولیس کی یہ ٹیم اسکول سے واپس ہورہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماؤنواز باغیوں نے اسکول میں پولیس کو دھوکہ دینے کے لیے بم نصب کررکھا تھا اور ان کی واپسی کے راستے میں باردوی سرنگ بچھا دی تھی۔ ریاست جھارکھنڈ میں ماؤنواز باغی ایک عرصے سے سرگرم رہے ہیں اور پولیس والوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ بدھ کے روز بھی پولیس اور ماؤنواز باغیوں کے درمیان ایک مسلح لڑائی چترا کے مقام پر ہوئی جس کے بعد ایک خاتون باغی سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں بارودی سرنگ، 24 فوجی ہلاک04 September, 2005 | انڈیا وزیرِداخلہ کے استعفے کا مطالبہ 15 November, 2005 | انڈیا ’باغیوں سے نمٹنا فوج کا کام نہیں‘04 January, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کے حملے،آٹھ ہلاک10 February, 2006 | انڈیا مسافر ٹرین چھوڑ دی گئی13 March, 2006 | انڈیا چھتیس گڑھ: نکسل حملہ، 10 ہلاک16 April, 2006 | انڈیا آندھرا میں ’نو ماؤ نواز ہلاک‘28 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||