بارودی سرنگ، 24 فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے ایک حملے میں نیم فوجی دستے کے چوبیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجیوں کا ایک بکتر بندٹرک بیجا پور ضلع میں گشت پر تھا۔ ریاست کے وزیرِداخلہ اروند وچار نیتم کا کہنا ہے کہ انہیں شک ہے کہ یہ دھماکہ ماؤ نواز باغیوں نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے ٹرک کئی فٹ اوپر اچھلا اور دو ٹکڑے ہو گیا‘۔ ریاست کے وزیرِاعلیٰ رمن سنگھ نے بھی ماؤ نواز باغیوں کو اس دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ماؤ نواز باغی بہار، جھارکھنڈ اور آندھرا پردیس سمیت بھارت کی پانچ ریاستوں میں سرگرم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ بے زمین کسانوں اور غرباء کے حقوق کے لیے جنگ کر رہے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ تین عشروں میں ماؤ نواز باغیوں کی وارداتوں اور پولیس سے ان کی چھڑپوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر آندھرا پردیش میں ماؤ نواز باغیوں نےایک کانگریسی رکن اسمبلی اور نو دیگر افراد کو حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||