آندھرا میں ’نو ماؤ نواز ہلاک‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی انڈیا کی ریاست آندھرا پردیش میں پولیس نے جمعہ کی صبح ایک بڑے مقابلے میں نو ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ مبینہ واقعہ کڈپّا ضلع میں پیش آیا جہاں پولیس کے مطابق غیر قانونی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ماؤ نواز) کے ارکان ایک جنگل میں اجلاس کر رہے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین شامل تھیں جن کی ابتدائی طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں بیس ماؤ نواز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کڈپّا ضلع کے سپرانٹنڈنٹ پولیس نگی ریڈی نے بتایا کہ پولیس مقابلہ کڈپّا اور چھتور اضلاع کی سرحد پر پیش آیا۔ یہ علاقہ ماؤ نواز باغیوں کے اثر میں نہیں تھا لیکن انہوں نے گزشتہ پانچ سال میں یہاں قدم جما لیے ہیں۔ جنوری دو ہزار پانچ میں پولیس اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے ریاست میں پولیس اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں بہت خون بہہ چکا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سترہ ماہ میں ساڑھے چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ آندھرا پردیش بائیں بازو کی انتہا پسندی کا مسئلہ تین دہائیوں سے زیادہ پرانا ہے اور اس میں ساڑھے چھ ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں بھارت: نکسل حملے میں 13ہلاک12 September, 2005 | انڈیا ماؤ باغیوں کا حملہ،چھ ہلاک25 April, 2006 | انڈیا بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو ہلاک20 March, 2006 | انڈیا چھتیس گڑھ: نکسل حملہ، 10 ہلاک16 April, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||