بھارت: نکسل حملے میں 13ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جھاڑکھنڈ میں ماؤنواز انتہا پسندوں نے ایک حملے میں کم از کم 13افراد کو ہلاک کر دیا ہے- یہ حملہ ریاستی دارالحکومت رانچی سے تقریباً دو سو کلو میٹر دور گریڈیہ ضلع کے بھیلوا گاؤں میں پیش آیا- اس حملے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- پولیس کی اطلاع کے مطابق ڈیڑھ سو سے زیادہ نکسل انتہا پسندوں نے اتوار کی رات دیر گئے اس گاؤں پر حملہ کیا- گاؤں والوں نے اپنے دفاع کے لیے ایک کمیٹی بنا رکھی تھی اور شاید حملے کی وجہ بھی یہی تھی- یہ گاؤں دور دراز کے علاقے میں واقع ہے اور جنگلوں سے گھرا ہوا ہے- پولیس جائے وقوع پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے- |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||