BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 September, 2006, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آندھرا پردیش: پانچ ماؤنواز باغی ہلاک

آندھرا پردیش میں ماؤنواز باغی کئی عشروں سے سرگرم رہے ہیں
ریاست آندھراپردیش میں ممنوعہ تنظیم سی پی آئی (ماؤِسٹ) کو ایک بڑا دھچکا اس وقت پہنچا جب جمعہ کو پولیس نے ایک تصادم میں پانچ مسلح باغیوں کو ہلاک کردیا-

یہ واقعہ ضلع ورنگل کے تاڑوائی جنگل میں جمعہ کی صبح پیش آیاہے- ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جن کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ باقی دو کے بارے میں یہ شبہ کیا جارہا ہے کہ وہ پارٹی کے سینیئر رہنما ہیں-

ورنگل ضلع کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اسٹیفن رویندرا نے بتایا ہے کہ ان دونوں کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ماؤنواز باغی اس علاقہ میں پارٹی کی ایک تین روزہ خفیہ میٹنگ میں شرکت کے بعد اپنے ٹھکانوں پر واپس جارہے تھے۔

باغیوں سے راکٹ برآمد
 گزشتہ ہفتے ہی پوری ریاست میں اس وقت زبردست سنسنی پھیل گئی تھی جب پولیس نے ماؤوِسٹوں کو راکٹ اور راکٹ لانچرز فراہم کرنے والے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا- پولیس نے مختلف مقامات سے ایک ہزار سے زیادہ راکٹ اور کئی راکٹ لانچر ضبط کیے تھے۔
یہ اطلاع ملنے پر کہ تاڑوائی جنگل میں باغیوں کی میٹنگ ہورہی ہے پولیس نے اس علاقہ میں تلاشی کی مہم میں تیز کردی تھی-

حالیہ ہفتوں میں پولیس نے مختلف واقعات میں سی پی آئی ماؤوِسٹ کے ریاستی سربراہ کے بشمول کئی بڑے لیڈروں کو ہلاک کیا ہے-

گزشتہ ہفتے ہی پوری ریاست میں اس وقت زبردست سنسنی پھیل گئی تھی جب پولیس نے ماؤوِسٹوں کو راکٹ اور راکٹ لانچرز فراہم کرنے والے ایک نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا- پولیس نے مختلف مقامات سے ایک ہزار سے زیادہ راکٹ اور کئی راکٹ لانچر ضبط کیے تھے۔

آندھراپردیش میں پولیس کے سربراہ سورن جیت سین کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار گزشتہ ایک سال کے دوران پڑوسی ریاست تامل ناڈو سے آندھراپردیش کے مختلف مقامات پر پہنچائے گئے تھے۔ سین کے مطابق یہ راکٹ اور دوسرا سازو سامان محبوب نگر، پرکاشم، نیلور اور وجے واڑہ پہنچائے گئے۔

پولیس کو خدشہ ہے کہ ابھی بھی 300 سے 600 راکٹ ماؤوِسٹوں کے ہاتھ میں ہیں جو پولیس کے لیے مسائل پیدا کرسکتے ہیں- یہ ہتھیار کہاں سے آئے اور انہیں کہاں تیار کیا گیا اس کا پتہ لگانے کے لیے آندھراپردیش اور تامل ناڈو کی پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہے-

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد