BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 May, 2006, 06:42 GMT 11:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نکسلی حملے میں بارہ افراد ہلاک

بارودی سرنگ
نکسلی زیادہ تر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں
پولیس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے گڈچرولی میں ایک نکسلی حملہ میں ایک ٹیمپو میں سوار بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں آٹھ مرد اور چار خواتین شامل تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سندر نگر ایٹا پل تھانہ کے علاقے میں ہوا۔ ٹیمپو میں بارہ لوگ سوار تھے اور یہ مسافر کسی شادی کی پارٹی سے واپس جا رہے تھے کہ یکایک بارودی سرنگ پھٹ گئی اور ٹییمپو میں سوار تمام بنگالی مسافر جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔

مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ڈاکٹر ایس پسریچا نے بی بی سی بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ’اس سلسلہ میں مہاراشٹر حکومت نے کئی اقدامات کیئے ہیں۔ دو روز قبل پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی تھی جس میں نکسلی ہلاک ہوئے تھے اور پولس نے ان کے ہتھیار کے بڑے ذخیرہ کو ضبط کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔

ڈاکٹر پسریچا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نکسلی عام طور پر عام آدمیوں کو نشانہ نہیں بناتے لیکن یہ سب عام آدمی تھے یا کوئی اور تھے ابھی اس کی تفتیش باقی ہے اس کے علاوہ انہوں اس کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ یہ شناخت کی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اسے پولیس کا قافلہ سمجھ لیا ہو اور بارودی سرنگ کو اڑا دیا ہو۔

مہاراشٹر اب ان نکسلوادیوں کا ایک بڑا گڑھ بنتا جا رہا ہے کیونکہ اس کی سرحد آندھرا اور مدھیہ پردیش سے جڑی ہوئی ہے اور انہیں وہاں چھپنے اور اپنی پناہ گاہ بنانے کا اچھا موقع مل جاتا ہے ۔

ہندوستان میں نکسلی تحریک بارہ ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہے جن میں مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، کرناٹک میں یہ زیادہ سرگرم ہیں۔ نکسل وادیوں کا نشانہ زیادہ تر پولیس والے ہوتے ہیں اور یہ اپنی تحریک کو زندہ رکھنے کے لیئے اکثر بڑے تاجروں کا اغواء کر کے بھتہ وصول کرتے ہیں۔

مہاراشٹر میں جگہ جگہ یہ بارودی سرنگیں بنا کر رکھتے ہیں اور جب بھی کسی پولیس ٹیم کے جانے کی خبر ملتی ہے تو یہ اسے اڑا دیتے ہیں۔ مہاراشٹر میں گڈچرولی ان کی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے کیونکہ یہ پورا علاقہ جنگلوں سے بھرا ہوا ہے ۔

دخترانِ ملت کی ایک رکنجسم فروشی سکینڈل
بچیوں کے والدین فکر میں مبتلا ہو گئے ہیں
جنسی چینل نہیں؟
کیبل آپریٹر کوشدت پسندوں کی اجازت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد