بھارت: باغیوں کا حملہ، 23 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی پولیس کے مطابق ملک کی وسطی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں متعدد شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دانتے واڈا ضلع کے علاقے درماگرا میں ایک بارودی سرنگ کے ذریعے شہریوں سے بھرے دو ٹرکوں کو اڑا دیا گیا۔ اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے تاہم ماؤ نواز باغیوں پر شک کیا جا رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیرِ داخلہ رام وچار نیتم کا کہنا ہے کہ’ اب تک 23 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور تیس سے زیادہ زخمی ہیں‘ جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد پچاس ہے۔ وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ باغیوں نے کچھ افراد کو اغوا بھی کر لیا ہے‘۔ گزشتہ برس دانتے واڈا ضلع میں ہی بارودی سرنگ کے دھماکے میں نیم فوجی دستے کے چوبیس جوانوں کی ہلاکت کے بعد ہی ریاست چھتیس گڑھ میں تمام ماؤ نواز گروپوں پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ دو ہفتے قبل چھتیس گڑھ کے حکام نے کہا تھا کہ باغیوں نے تین قبائلیوں کو مخبری کے شبہ میں ہلاک کر دیا ہے جبکہ حال ہی میں باغیوں نے حکومت کے ایک رہائشی کیمپ پر حملہ کر کے آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ماؤ باغی بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے سولہ میں سے آٹھ اضلاع میں سرگرمِ عمل ہیں۔ | اسی بارے میں ماؤ نواز باغیوں کے حملے،آٹھ ہلاک10 February, 2006 | انڈیا ’باغیوں سے نمٹنا فوج کا کام نہیں‘04 January, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||