BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماؤ نواز باغیوں کا اسلحہ پکڑا گیا

ماؤ نواز باغی خاتون
ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ماؤ نواز باغی سرگرم ہیں
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھراپردیش میں پولیس نے ایک کارروائی میں ماؤ نواز باغیوں کے ایک ٹھکانے سے ہتھیاروں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ضبط کیا ہے اور تقریبا 600 ایسے راکٹ پکڑے ہیں جنہیں کندھے پر رکھ کر فائر کیا جا سکتا ہے-

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پولیس نے باغیوں کے پاس سے اتنی بڑی مقدار میں اس طرح کا جدید اسلحہ ضبط کیا ہے-

ریاستی پولیس کے سربراہ سورن جیت سین نے کہا کہ یہ ذخیرہ کل رات دیر گئے امر آباد جنگل میں اس وقت پکڑا گیا جبکہ اسے نلا ملا جنگل میں واقع ماؤ نوازوں کے محفوظ گڑھ منتقل کیا جا رہا تھا- اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے- پولیس نے بتایا کہ یہ راکٹ خالی تھے اور ان میں بعد میں دھماکہ خیز مادہ بھرا جانے والا تھا-

یہ اطلاع ملنے پر کہ ماؤ نواز باغی ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ منتقل کرنے والے ہیں علاقہ میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی اور تمام راستوں کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ اسی دوران پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر جب اس کی تلاشی لی تو اس میں سے یہ ذخیرہ برآمد ہوا- اسی طرح کی ایک اور کارروائی میں پڑوسی ضلع پرکاشم میں پولیس نے 26 راکٹ لانچرز بھی ضبط کیئے ہیں-

راکٹوں اور راکٹ لانچروں کی اس ضبطی سے کافی طویل عرصہ سے پائے جانے والے ان خدشات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ماؤ نواز باغی آندھراپردیش میں اپنی عسکری طاقت کو بڑھانے اور جدید ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں- پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہے کہ ماؤ نواز باغیوں کی طرف سے سکیورٹی کے لیئے نئے اور سنگین خطرات سر اٹھا رہے ہیں-

اس سے قبل انہوں نے اپنے خفیہ ٹھکانوں پر راکٹ لانچرز اور گرینیڈ لانچرز بنانے کی بھی کوشش کی تھی اور انہیں مختلف پولیس سٹیشنوں پر حملوں میں آزمایا بھی گیا تھا-

گزشتہ 15 دن میں یہ دوسری بار ہے کہ ماؤ نوازوں کے پاس سے اس طرح کے ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد ہوا- حال ہی میں کڑپہ ضلع کے سمہا چلم جنگل میں بھی ماؤ نوازوں کے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ ضبط کیا گیا تھا جس میں 250 ڈیٹونیٹرز، 25 کیلو جیلٹن اسٹکس، 25 گرینیڈز اور کئی دوسرے ہتھیار شامل تھے-

گزشتہ دو مہینوں کے دوران پولیس نے سی پی آئی ماؤسٹ تنظیم کے کئی بڑے لیڈروں کو ہلاک کیا ہے- ان میں ریاستی کمیٹی کے سربراہ مادھو بھی شامل ہیں- ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نلا ملا جنگل پر اپنی کمزور ہوتی ہوئی گرفت کو مضبوط بنانے کے لیئے ماؤ نواز باغی ہتھیاروں کے یہ نئے ذخائر حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے-

بائیں بازو کی پر تشدد تحریک آندھرا پردیش میں کوئی چار دہائی پرانا مسئلہ ہے جس میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں-

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد