چھیتس گڑھ: 24 پولیس اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مرکزی ریاست چھتیس گڑھ میں سینیئر اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ماؤنواز باغیوں کے زیر اثر علاقے میں گشت کرنے والے تقریباً چوبیس پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس دستے کےسولہ اور خصوصی پولیس فورس کے چھ جوان شامل تھے۔ بعض خبر رساں اداروں نے ان پولیس اہل کاروں کی تعداد دوگنا بتائی ہے۔ سرکاری اہل کاروں کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ایک سو پندرہ پولیس اہل کار گشت پر نکلے تھے جن میں سے چوبیس کے علاوہ سبھی آگئے ہیں۔ یہ واقعہ دنتے واڑہ ضلع کے ایلم پٹی، ریگاڈگٹا کے علاقے میں پیش آیا۔ یہ جنگلی علاقہ ریاست آندھرا پردیش سے ملحق سرحد پر واقع ہے۔ دنتے واڑہ کے سپرنٹینڈینٹ پولیس راہل شرما نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ پولیس گشت پر نکلی تھی۔ تاہم خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق پیر کی شام کو پولیس اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا ہے۔ ایک اور نیوز ایجنسی یو این آئی کے مطابق تصادم میں تقریباً چالیس پولیس اہل کار ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گشت کی یہ کارراوئی چھتیس گڑھ سپیشل ٹاسک فورس، آندھراپردیش کی پولیس اور فضائیہ کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی ائي کےمطابق لاپتہ پولیس اہلکاروں میں سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ بھی شامل ہے۔ خبروں کے مطابق جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پولیس نے جنگل میں ماؤنواز باغیوں کے خلاف مشین گن اور مورٹر سے حملے شروع کیے۔ دنتے واڑہ ضلع میں ماؤ نواز باغیوں کا زبردست اثر ہے اور گزشتہ دو برسوں میں پولیس اور ماؤنواز باغیوں کے درمیان تشدد کی کارروائیوں میں پانچ سو سے زائد قبائلی ہلاک ہوئے۔ |
اسی بارے میں بہار: نکسلی تشدد میں اضافے کا خدشہ02 April, 2007 | انڈیا ماؤ نوازوں کی اپیل، چار ریاستیں بند20 March, 2007 | انڈیا چھتیس گڑھ: 50 پولیس اہلکار ہلاک15 March, 2007 | انڈیا جھار کھنڈ: لوک سبھا کے رکن ہلاک04 March, 2007 | انڈیا آسام میں چھ پولیس اہلکار ہلاک07 January, 2007 | انڈیا جھارکھنڈ: تیرہ پولیس اہلکار ہلاک02 December, 2006 | انڈیا ماؤ نواز باغیوں کا اسلحہ پکڑا گیا08 September, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||