BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 March, 2007, 11:05 GMT 16:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماؤ نوازوں کی اپیل، چار ریاستیں بند
ہڑتال
قومی شاہراہ پر بسیں بالکل غائب ہیں یا بہت کم ہیں
ریاست مغربی بنگال کے نندی گرام علاقے میں گزشتہ ہفتے پولیس فائرنگ میں ہلاکتوں اور اس کے بعد علاقے سے بعض افراد کی گمشدگی کےخلاف ماؤنواز باغیوں نے ریاست جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو نندی گرام مسئلے پر پارلیمان کی کارروائی پانچویں روز بھی شوروغل کا شکار رہی ہے۔ سپیکر نے دوپہر تک پارلیمان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں مرکزی حکومت سے مغربی بنگال حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ نندی گرام میں پولیس فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ یہ افراد نندی گرام ميں مجوزہ اقتصادی خطے کے قیام کی مخالفت کر رہے تھے۔

ہڑتال کی وجہ سے منگل کو جھارکھنڈ اور بہار میں سترہ ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ ہوئی ہے جبکہ مال گاڑیوں کی سروس بھی صبح سے ہی معطل ہے۔ مشرق مرکزی ریلوے زون کے ترجمان امریند داس کا کہنا ہے’ٹرین سروس کی منسوخی کا فیصلہ ممکنہ حملوں سے بچنے کے لیے کیا گيا ہے کیونکہ جب بھی ماؤ باغیوں نے ہڑتال کی ہے ٹرینوں کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا ہے‘۔

ہڑتال کے پیشِ نظر ریاست جھارکھنڈ کے دیہی علاقوں میں بھی دکانیں پوری طرح بند ہیں۔ قومی شاہراہ پر بسیں بالکل غائب ہیں یا بہت کم ہیں۔ریاست جھارکھنڈ کے بائیس اضلاع ميں سے اٹھارہ میں ماؤ باغیوں کا خاصا اثر پایا جاتا ہے۔ ریاست جھارکھنڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جے بی مہاپاترا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے پیشِ نظر اضافی پولیس فورس تعینات بھی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نندی گرام میں اقتصادی زون کی تشکیل کے فیصلے کے بعد وہاں کے کسانوں کے سخت احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ نندی گرام میں خصوصی اقتصادی خطے نہیں بنائے جائيں گے اور کسانوں سے ان کی زمین نہیں لی جائے گی۔ تاہم حکومت کی اس یقین دہانی کے باوجود نندی گرام میں کشیدگی برقرار ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد