BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 March, 2007, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نندی گرام: ہلاک شدگان میں اضافہ
 نندی گرام
زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے
نندی گرام میں کسانوں کے مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔

فائرنگ سے کم از کم پچاس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد مغربی بنگال میں خصوصی اقتصادی خطے کے قیام کے خلاف افراد بدھ کو مظاہرے کے دوران پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔ مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مغربی بنگال کی حکومتی جماعت کے اتحادیوں نے بھی کسانوں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ ریاست کےگورنر گوپال کرشن گاندھی نے اس واقعے کو خوفناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس اس کارروائی سے بچ سکتی تھی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عورتیں بھی شامل ہیں

نندی گرام کے کسان مجوزہ کیمیائی صنعت کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کی تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کسانوں کو روکنے کے لیے تقریباً پانچ ہزار پولیس والوں کو صنعت کے لیے الاٹ کی گئي زمین کے آس پاس تعینات کیا گیا ہے۔

کسانوں کو حزب اختلاف کی اہم جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت حاصل ہے اور ترنمول کانگریس نے پولیس فائرنگ کے خلاف ریاست میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ سات جنوری کو نندی گرام میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے مجوزہ ایس ای زیڈ کے لیےالاٹ کی گئی زمین پر کسانوں کے جانے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے قبل بھی ریاست میں ایک نجی کمپنی ٹاٹا موٹرز کو کار بنانے کے لیے سینگورعلاقہ میں زرعی زمین الاٹ کرنے پر ریاستی حکومت کو زبردست مخالف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد