کسانوں پر فائرنگ، متعدد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی بنگال میں خصوصی اقتصادی خطے کے خلاف نندی گرام میں کسانوں کے مظاہرے پر پولیس کی فائرنگ میں کم از کم دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم پولیس نے صرف دو اموات کی تصدیق کی ہے جبکہ مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہناہے کہ زخمیوں میں سے پانچ افراد نے دم توڑ دیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت کے اعلٰی افسر پرساد رنجن راؤ کے مطابق پولیس نے پہلے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی اور جب ان پر مظاہرین نے حملہ کیا تو انہوں نے لاٹھی چارج کیا اور فائرنگ کی۔ نندی گرام میں مجوزہ کیمیائی صنعت کے لیے الاٹ کی گئی زمین کی تجويز کی کسان مخالفت کر رہے ہیں۔ کسانوں کو روکنے کے لیے تقریبا پانچ ہزار پولیس والوں کو صنعت کے لیے الاٹ کی گئي زمین کے آس پاس تعینات کیا گیا ہے۔ کسانوں کو حزب اختلاف کی اہم جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت حاصل ہے اور ترنمول کانگریس نے پولیس فائرنگ کے خلاف ریاست میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ سات جنوری کو نندی گرام میں چھ افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس نے مجوزہ ایس ای زیڈ کے لیےالاٹ کی گئی زمین پر کسانوں کے جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سے قبل بھی ریاست میں ایک نجی کمپنی ٹاٹا موٹرز کو کار بنانے کے لیے سینگورعلاقہ میں زرعی زمین الاٹ کرنے پر ریاستی حکومت کو زبردست مخالف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں این ڈی اے: کسانوں کو زمین واپس کریں28 December, 2006 | انڈیا بھوک ہڑتال سے ممتا کی حالت خراب29 December, 2006 | انڈیا مجوزہ صنعتکاری، کسانوں کا احتجاج09 January, 2007 | انڈیا مغربی بنگال: ہڑتال سے زندگی متاثر01 December, 2006 | انڈیا انڈیا: ایک ارب ڈالر کا قرضہ 12 December, 2006 | انڈیا مغربی بنگال میں کسانوں کا احتجاج03 December, 2006 | انڈیا مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج08 December, 2006 | انڈیا مغربی بنگال میں ہڑتال اور تشدد08 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||