انڈیا: ایک ارب ڈالر کا قرضہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایشیائی ترقیاتی بینک ہندوستان کے دیہی علاقوں میں آباد غریب افراد کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ملک کو ایک ارب ڈالر کا قرض دےگا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک یا اے ڈی بی کے مطابق اس نوعیت کے لیے دیا جانے والا یہ سب سے بڑ ا قرضہ ہے۔ ہندوستان کو قرضہ پندرہ سال کے لیے دیا جا رہا ہے اور اس کے لیے تین سال کا ’گریس‘ وقفہ بھی دیا گیا ہے۔ اس قرض کے ذریعے پانچ ریاستوں میں لون دینے کے طریقہ کار میں اصلاحات کی جائیں گی تاکہ چھوٹے کسانوں تک دیہی قرضے کے نظام کو آسان بنایا جاسکے۔ آندھراپردیش، مہاراشڑا، راجستھان ، مدھیہ پردیش کے علاوہ گجرات یا اڑیسہ میں سے کسی ایک ریاست میں یہ پروگرام نافذ کیا جائے گا۔ اے ڈ ی بی جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل کونیو سینگا نے کہا کہ قرض دینے کے طریقہ کار میں خامیوں کے سبب دیہی سیکٹر کی اقتصادی، سماجی اور سیاسی صورتحال پر برا اثر پڑا ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ دیہی ترقی کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ ہندوستان میں زرعی پیداوار میں رفتہ رفتہ کمی آرہی ہے۔ یہ شعبہ بہت اہم ہے کیونکہ ملک کی دو تہائی آبادی کا انحصار اسی شعبے پر ہے۔ کونیو سینگا نے کہا ’اگر حکومت غربت کو فتح کرنےکا اپنا ہدف اور شہری و دیہی علاقوں کے درمیان بڑ ھتی خلیج کو کم کرنا چاہتی ہے تو اسے زراعت کے شعبے میں مزید ترقیاتی اقدامات اٹھانے ہوں گے‘۔ | اسی بارے میں مہاراشٹر: کسانوں کے لیئے نیا پیکج01 July, 2006 | انڈیا مہاراشٹرا: کسانوں کی مالی مدد21 June, 2006 | انڈیا کسانوں سے وزیر اعظم کا وعدہ01 July, 2004 | انڈیا کسانوں کے لئے مدد کا اعلان19 May, 2004 | انڈیا بھارتی پنجاب کے کسان، تبدیلی کے خواہاں10 May, 2004 | انڈیا پولیس، کسانوں کی جھڑپیں، کرفیو17 October, 2006 | انڈیا کسانوں کا احتجاج، کرفیو26 October, 2006 | انڈیا کیرالا کے کسانوں کی حالت زار01 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||