BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 May, 2004, 17:33 GMT 22:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کسانوں کے لئے مدد کا اعلان
بھارت کے کسان
گزشتہ دس سالوں میں کسانوں کی حالت نہیں بدلی
بھارت کی ریاست آندھراپردیش میں کانگریس پارٹی کی نو منتخب حکومت نے انتہائی غربت کی وجہ سے خود کشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اس پیکج میں ان کے قرضوں کی ادائیگی اور نئے کاروبار کے لئے پیسے دینا شامل ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چھ سالوں میں تقریباً چھ سو کسانوں نے خودکشی کر لی تھی لیکن آندھرا پردیش کے نئے وزیرِ اعلیٰ وائے ایس راجہ شیکھر ریڈی کا کہنا ہے کہ صحیح تعداد چھ ہزار کے قریب ہے۔

اس کے علاوہ ان کسانوں کو مشاورت اور مختلف قسم کی مدد بھی فراہم کی جائے گی جو برے حالات میں رہ رہے ہیں۔

اس سے پہلے کی آندھراپردیش کی حکومت نے خوراک پر رعائتیں کم کر دی تھیں اور دیہی شعبے کی ترقی کے لئے خرچ بھی کم کر دیا تھا۔

گزشتہ دس سال سے آندھراپردیش پر بی جے پی کی اتحادی تیلیگودیشم پارٹی کی حکومت تھی جسے اب انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد