BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 July, 2004, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کسانوں سے وزیر اعظم کا وعدہ
آندھرا کے کسانوں سے وزیر اعظم کا وعدہ
منموہن سنگھ نے کسانوں کی امداد کا اعلان کیا ہے
بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ملک کے جنوب میں خود کشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منموہن سنگھ آج کل آندھرا پردیش کے دورے پر ہیں۔ آندھرا پردیش میں لگ بھگ تین ہزار کسانوں نے بھاری قرضے کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔

وزیر اعظم کا عہدہ سمبھالنے کے بعد یہ منموہن سگھ کا پہلا سرکاری دورا ہے۔

اگلے ہفتے مرکزی کانگریس حکومت اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ یہ بجٹ کسان دوست ہوگا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد کسانوں کے لیے نئی حکومت کی ہم دردی کو نمایاں کرنا ہے۔

وزیراعظم نے خود کشی کرنے والے ہر کسان کے خاندان کو مرکزی سرکار کی طرف سے پچاس ہزار روپے (1136£) دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ریاستی سرکار نے ہر خاندان کو ڈیڑھ لاکھ روپے (3400£) دینے کا اعلان کیا ہے۔

گاؤں والوں سے بات چیت کے دوران منموہن سنگھ نے کہا کہ وہ سبھی خاندانوں کو بینکوں کی طرف سے امداد دلانے کی پوری کوشش کریں گے اور ہر خاندان سے ایک فرد کو نوکری بھی دلوائیں گے۔

وزیر اعظم علاقے کے ایک گاؤں کے باشندوں سے بات کر رہے تھے۔ اس گاؤں میں پچھلے چھ سالوں میں تقریباً 53 کسان خود کشی کر چکے ہیں۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ ’ میں بھی ایک کسان کا بیٹا ہوں، اس لیے مجھے کسانوں کی تکلیفوں اور پریشانیوں کا اندازہ ہے، مگر آج جو میں نے یہاں دیکھا ہے اس نے میری آنکھیں کھول دی ہیں۔‘

منموہن سنگھ نے گاؤں کے لیے ایک خاص امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔

آندھرا پردیش اور ہمسایہ ریاست کرناٹک میں کسان سود خور ساہوکاروں سے لیےبھاری قرضے نہ چکا پانے کی وجہ سے خود کشی کر رہے ہیں۔

کسانوں کے ایک گروپ کے سربراہ پی چنگلا ریڈی کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ کئی سالوں کی کسان مخالف پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد