BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھوک ہڑتال سے ممتا کی حالت خراب

ممتا بینرجی
ممتا بیرجی کا مطالبہ ہے کہ کسانوں کو ان کی زمین واپس کی جائے
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں حزب اختلاف کی رہنما ممتا بینرجی کی صحت کئی دنوں سے مسلسل بھوک ہڑتال کی وجہ سے کافی خراب ہو گئی ہے۔

ممتا بنرجی پچھلے پچیس دنوں سے سنگور میں ٹا ٹا کمپنی کو کسانوں کی زمین الاٹ کرنے کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں لیکن جمعرات کی رات کو سنگور کے معاملے پر وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے بھوک ہڑتال کو ختم کر دی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ممتا بینرجی کی حالت کافی حد تک تشویش ناک ہے جیسا کہ ان کی نبض بہت دھیمی چل رہی ہے اور دل کی دھڑکن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

ممتا بنرجی نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر تے ہوئے اعلان کیا ’میں صدر جمہوریہ ہندوستان اور وزیراعظم کی گزارش پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کر رہی ہوں۔ انہوں نے مجھ سے فون پر ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کی تھی‘۔

انہوں نے اپنی تحریک کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ’ہمارا احتجاج زرعی زمین بچاؤ کمیٹی کے بینر کے زير سائے اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہو جاتا‘۔

جمعرات کو وزیراعظم من موہن سنگھ نے خط لکھ کر محترمہ بینرجی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ریاستی حکومت تمام امور پر کھلے ذہن سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے۔

 ’ہندوستان میں 28 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جس کے باوجود حکومت ایک لاکھ روپے میں کار بنوانے کی بات کررہی ہے
سابق جسٹس اور انسانی حقوق کے حامی راجندر سچر

جمعرات کو بعض غیرسرکاری تنظیموں نے ممتا بینرجی کےحق میں دلی میں واقع بنگال بھون کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔

اس مظاہرے میں معروف سماجی کارکن اور نرمدا بچاؤ تحریک کی رہنما میدھا پاٹکر بھی موجود تھیں جنہوں نے اس موقع پر کہا ’مغربی بنگال کی حکومت ممتا بینرجی کی طعبیت مزید خراب ہونے کا انتظار کر رہی ہے‘۔

اس مظاہرے میں شامل سابق جسٹس اور انسانی حقوق کے حامی راجندر سچر نے کہا ’ہندوستان میں 28 فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جس کے باوجود حکومت ایک لاکھ روپے میں کار بنوانے کی بات کررہی ہے‘۔ انہوں نے اس قدم کو عوام مخالف اور مضحکہ خیز قرار دیا۔

سنگور میں ٹاٹا فیکٹری کو زمین الاٹ کرنے کے مسئلے پر جمعرات کو حزب اختلاف کی جماعت این ڈی اے کے رہنماؤں نے صدرِ مملکت اے پی جے عبدالکلام سے ملاقات کی تھی اور ان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد