این ڈی اے: کسانوں کو زمین واپس کریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حزب اختلاف کے اتحاد نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس یعنی این ڈی اے نے صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام سے ملاقات کر کے ریاست مغربی بنگال کے سنگور علاقے ميں کاروں کا کارخانہ بنانے کے منصوبے کی تجویز پر اپنی مخالفت ظاہر کی ہے۔ این ڈی اے کے رہنماؤں نے سنگور میں کاروں کا کار خانہ بنانے کے بجائے کسانوں کو ان کی زمین واپس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت کسانوں کے فائدہ کو نظر میں رکھتے ہوئے انہیں زمین واپس کر دے اور مجوزہ کاروں کے کارخانے کے لیے ٹاٹا کمپنی کو کہیں اور زمین دے دی جائے۔ اس سے قبل بدھ کو این ڈی اے کے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے بھی یہ مطالبہ کیا تھا کہ وہ ریاست کی بائيں بازوں کی حکومت سے ان لوگوں سے بات چیت شروع کرنے کے لیے کہیں جو اس پراجیکٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے رکن پارلیمان محمد سلیم کا کہنا ہے ’ این ڈی اے کے رہنما اگر کسانوں کے معاوضے سے متعلق اگر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں لیکن اس شرط پر یہ بات چیت نہیں ہوگی کہ کاروں کی فیکٹری کے مجوزا پراجیکٹ کو واپس لے لیا جائے‘۔ دوسری جانب سنگور میں اس پروجیکٹ کی مخالفت میں ریاستی حزب اختلاف کی جماعت ترینامول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی گزشتہ 25 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ پچھلے 25 دنوں سے کچھ نہ کھانے کی وجہ سے ان کی صحت آہستہ آہستہ بگڑتی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے ممتا بینرجی سے ہڑتال ختم کرنے کی گزارش کی ہے۔ لیکن مغربی بنگال کے وزیر اعلی بدھا دیو بھٹا چاریہ نے اس پراجیکٹ کو واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے ٹاٹا کمپنی سے کہا ہے کہ وہ زمین پر قبضہ کر کے اس پر اپنا کام شروع کر دیں۔ | اسی بارے میں مغربی بنگال میں کسانوں کا احتجاج03 December, 2006 | انڈیا مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج08 December, 2006 | انڈیا مغربی بنگال: ’قصور وار سزا پائیں گے‘19 December, 2006 | انڈیا کسانوں کا احتجاج، کرفیو26 October, 2006 | انڈیا منموہن کی کسانوں سے ملاقات30 June, 2006 | انڈیا بھارت: ہڑتال سے ٹویوٹا کا پلانٹ بند09 January, 2006 | انڈیا اینگلو ڈچ سٹیل کمپنی ٹاٹانےخریدی20 October, 2006 | انڈیا ٹاٹا حصص کی زبردست پذیرائی25 August, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||