اینگلو ڈچ سٹیل کمپنی ٹاٹانےخریدی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ایک سرکردہ کمپنی ٹاٹا سٹیل نے اینگلو ڈچ سٹیل کمپنی کورس کو آٹھ ارب دس کروڑ ڈالر میں خرید لیا ہے۔ بی بی سی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ٹاٹا کمپنی کسی بھی بیرونی کمپینی کو اتنے بڑی قیمت میں خریدنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی ہے۔ کورس کمپنی کا قیام 1999 میں برٹش سٹیل اور ڈچ گروپ ہوگوینس کے انضمام سے ہوا تھا۔ فی الوقت کمپنی کے لیے سینتالیس ہزار تین سو ملازم دنیا بھر میں کام کررہے ہیں۔ جن میں سے 24 ہزار ملازم برطانیہ میں کام کرتے ہیں۔ کورس کے چئرمین جم لینگ کا کہنا ہے کہ ٹاٹا کمپنی کے ساتھ سودا کرنے سے پہلے انہوں نے برازیل، روس اور ہندوستان کی کمپنیوں سے بھی بات چیت کی تھی۔
برطانوی پارلیمان کے ممبر ڈینس میکشین کا کہنا ہے کہ وہ اس سودے سے خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’میں پہلے ہی کہتا رہا ہوں کہ کورس کو کسی بین الاقوامی کمپنی سے ہاتھ ملانا چاہیۓ اور ہندوستان اور چین ایسے ملک ہیں جہاں کافی ترقی ہورہی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹاٹا ایک بڑا گروپ ہے اور وہ ایک شہرت یافتہ کمپنی ہے۔ اور ٹاٹا کا کہنا ہے کہ وہ کورس کی تنخواہ اور پینشن کا خیال رکھے گیں۔ اس لحاظ سے یہ بہت اچھا سودا ہے‘۔ ٹاٹا کمپنی کے سربراہ رتن ٹاٹا کا کہنا ہے کہ کمپنی کے لیے یہ ایک بہت اہم لمحہ ہے اور کورس کو خریدنے سے کمپنی کا بین الاقوامی سطح پر ترقی کا منصوبہ پوری طرح کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ’ٹاٹا اور کورس دو نامی گرامی کمپنیاں ہیں اور ہم دونوں مِل کر تیزی سے بدلتی اسٹیل انڈسٹری کے ساتھ ہاتھ سے ہاتھ ملا کر چل سکے گیں‘۔ سنہ دوہزار پانچ میں ٹاٹا سٹیل کمپنی کا شمار دنیا میں چھبیسویں نمبر پر ہوتا تھا۔ لیکن کورس کو خریدنے کے بعد یہ دنیا کی پانچویں سب سے بڑی سٹیل کمپنی بن جائے گی۔ ٹاٹا نے کورس کو خریدنے کے لیے تقریباً ایک بلین ڈالر کا قرض لیا ہے اور بعض ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بازار میں کساد بازار آئی تو ٹاٹا کے لیے قرض کی ادائیگی مشکل ہوجائے گی۔ | اسی بارے میں عالمی تجارت: انڈیا برازیل کی کاوش12 September, 2006 | انڈیا انڈین معیشت کو ایڈز سے خطرہ20 July, 2006 | انڈیا معاشی ترقی اور بڑھتی ہوئی غربت19 October, 2006 | انڈیا انڈیا:اڑتالیس فیصد ملک چھوڑنا چاہتے ہیں08 October, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||